وزیراعظم مودی نے آئی ٹی آئی سے سند یافتہ کسان نظاما سے بات چیت کی

0

گاندھی نگر: وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے گجرات کے بھروچ کے وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندگان، آئی ٹی آئی-سندیافتہ کسان الپیش بھائی چندو بھائی نظاما کے ساتھ ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔
مسٹر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا(وی بی ایس وائی) سے مستفیدین سے بات چیت کے دوران آئی ٹی آئی۔ سند یافتہ کسان اور ہارڈویئر انجینئر میں ڈپلومہ ہولڈربھروچ، گجرات کے وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندہ نظاما سے بات چیت کے بعد زراعت کے شعبے میں شامل ہونے کے ان کے فیصلے کے بارے میں دریافت کیا۔ نظاما نے جواب دیا کہ انہوں نے نوکری چھوڑنے اور 40 ایکڑ کی اپنی آبائی زمین پر کسان بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ریاست اور مرکزی حکومت دونوں کی طرف سے فراہم کردہ فوائد کا استعمال کیا جہاں انہوں نے رعایتی قیمتوں پر کاشتکاری کا سامان خریدا۔ انہوں نے ڈرپ اریگیشن تکنیک میں 3 لاکھ روپے کی سبسڈی کا فائدہ اٹھایا۔
مسٹر مودی نے کہا، “آپ کی عمر میں مجھے نہیں معلوم تھا کہ لاکھوں روپے کیسے لگتے ہیں اور آپ لاکھوں کی بات کر رہے تھے۔ یہی تبدیلی ہے۔” انہوں نے نظاما کو ملنے والی سبسڈی پر اطمینان کا اظہار کیا اوران سے اپنے ساتھی کسانوں کو جدید زرعی تکنیک اور جدید آلات کے بارے میں مشورہ دینے کی بھی تاکید کی۔ مسٹر نظاما نے 2008 سے اے ٹی ایم اے (زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی) کے پروجیکٹوں کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں بات کی، جہاں انہوں نے دوسرے خطوں اور ریاستوں سے زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بھروچ میں وزیر اعظم کی موجودگی میں اے ٹی ایم اے کے ذریعہ ‘بہترین کسان ایوارڈ’ سے نوازا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے پس منظر میں ان کی بیٹی کے مسکراتے ہوئے چہرے کو دیکھا اور اس سے بھی بات چیت کی اور اسے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ لگانے کو کہا۔ نتیجے کے طور پر، پورے ہجوم نے تالیاں بجائیں، جس سے وزیر اعظم بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے اختتام کیا کہ مسٹرنظاما جیسے لوگ ان نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہیں جو زراعت کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی، اختراعات اور نئی سوچ کے ساتھ کھیت سے منڈی تک (بیج سے منڈی تک) بہتر ماحول فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، ’’تعلیم یافتہ نوجوانوں کی زیادہ کھیتی باڑی کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے سے اس قررداد کو تقویت ملتی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کسانوں کو زراعت میں ڈرون استعمال کرنے کی بھی ترغیب دی۔ انہوں نے کسانوں سے اگلے پانچ گاؤں میں ‘مودی کی گارنٹی’ گاڑی کے شاندار استقبال کے لیے تیار رہنے کی بھی درخواست کی۔
حکومت کی اہم اسکیموں سے مکمل طورپر فائدہ حاصل کرنے کے لئے پورے ملک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا شروع کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام اہداف حاصل کرنے والوں تک پہنچیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here