مودی حکومت کسان کے لئے سیاہ قانون لائی ہے: راہل

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں پیش ’فارمرس پروڈیوس ٹرینڈ اینڈ کامرس (پروموشن اینڈ فیسی لیٹیشن) آرڈی ننس2020 ‘ کو کسانوں کے لئے سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانو ں کا استحصال ہوگا اور کھیتی نئے ذمہ داروں کے ہاتھ میں چلی جائے گی لوک سبھا میں اس بل کو منظور کرانے کے لئے جاری بحث کے درمیان مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ مودی جی نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مودی حکومت کے ’سیاہ‘ قانون کسان۔کھیت مزدور کامعاشی استحصال کرنے کے لئے بنائے جارہے ہیں۔ یہ زمین داری کی نئی شکل و صورت ہے اور مودی جی کے کچھ دوست نئے ہندستان کے زمین دا ر ہوں گے۔ زرعی منڈی ہٹی، ملک کی فوڈ سیکورٹی مٹی۔
بعد میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، پارٹی کے لوک سبھا کے رکن گورو گوگوئی، رونیت بٹو، امر سنگھ، گرجیت اوجلا، جسبیر سنگھ اور پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں اسے ’سبز انقلاب‘ کو شکست دینے کی گھنونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانو ں کو تباہ کرنے کیلئے مودی حکومت’تین سیاہ قانون‘ لیکر آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here