لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی چین کو مزید مضبوط کریں:یوگی

0

لکھنؤ:28مارچ(زمینی سچ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی غیر منقطع سپلائی کے لئے سپلائی چین کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ پلمبر،الکٹریشین جیسی ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ پاس جاری کرے۔مسٹر یوگی نے سنیچر کو اپنے سرکاری رہائش گاہ پر لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کھانے پینے کی اشیاء،سبزی، دودھ جیسی ضروری چیزوں کی غیر منقطی فراہمی کے لئے سپلائی چین کو مزید مضبوط کیا جائے۔ منافع خوری روکنے کے لئے ضروری اشیاء کی ریٹ لسٹ جاری کر کے اسے دوکانوں پر چسپاں کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کوئی بھی شہری بھوکا نہیں رہنا چاہئے۔ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کچن کے ذریعہ سے غریبوں،ضرورت مندوں،مزدوروں ،محنت کشوں کو کھانے دستیاب کرایا جائے۔ملحوظ رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران مختلف سہولیات کو مناسب ڈھنگ سے جاری رکھنے کے لئے حکومت نے 11کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here