سابق صدر کووند نے مودی اور امبیڈکر پرتحریر کتاب کا کیا اجرا

0

نئی دہلی:سابق صدر رام ناتھ کووند نے آج یہاں آئین کے معمار بابا صاحب امبیڈکر اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تحریر کتاب ’امبیڈکر اینڈ مودی: ریفارمرز آئیڈیاز پرفارمرز امپلیمنٹیشن’ کا اجرا کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر، سابق چیف جج جسٹس کے جی بالاکرشنن، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن اور بلیو کرافٹ ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہتیش جین اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
مسٹر کووند نے ڈاکٹر امبیڈکر کی کثیر جہتی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب نے ملک کے بینکنگ، آبپاشی، بجلی کے نظام، تعلیمی نظام، مزدوروں کے انتظام، ریونیو کی تقسیم کے نظام وغیرہ سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر امبیڈکر کے وژن اور وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں میں مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی بابا صاحب کے نظریات کے مطابق ہے۔ یہ پالیسی ملک بھر سے موصول ہونے والی دو لاکھ سے زائد تجاویز سے تیار کی گئی ہے اور اس میں مادری زبان میں تعلیم دینے کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی پیچیدہ قوانین کو بدلنے کے لئے چار لیبر کوڈ اور مزدوروں کے لیے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر ڈاکٹر امبیڈکر کے تصور ر کا نتیجہ ہیں۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ یہ کتاب نہ صرف عظیم مصلح باباصاحب امبیڈکر کے شاندار خیالات اور وژن کا مجموعہ ہے بلکہ یہ اس بات کی بھی تصور ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں وزیر اعظم نے ان خیالات کو کس طرح نافذ کیا ہے۔ یہ ڈاکٹر امبیڈکر کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کی جانے والی سخت کوششوں کا دستاویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے وزیر قانون کی حیثیت سے ڈاکٹر امبیڈکر نے بلا تفریق معاشرے کا تصور کیا تھا، جو پسماندہ لوگوں کو مرکزی دھارے میں لایا اور ترقی کے ثمرات سب کو یکساں طور پر ملیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آزادی کے بعد سے اب تک کی حکومتوں کی کوششیں ان نظریات کو پورا کرنے میں ناکافی ہیں، لیکن 2014 سے موجودہ حکومت نے ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔
حکومت کے بنیادی فلسفے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد، شروعات سے ہی وزیر اعظم نے دلتوں، سماج کے مظلوم اور محروم طبقات کے لیے وقف ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس وقت سے حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں نے انتیودیہ کے مطابق کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی کا منتر ’بہوجن ہیتائے، بہوجن سکھائے‘ ہمیشہ سے وزیر اعظم مودی کے ترقیاتی ماڈل کا مرکز رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here