حکومت کا رہنما ’ملکی آئین‘ ہے:مودی

0
Narendra Modi

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عقیدے، صنف، ذات پات اور زبان کی بنیاد پر
کسی طرح کا کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتی ہے اوران کا مقصد سبھی 130 کروڑ ہندوستانیوں کو بااختیار بنانا ہے۔مسٹر مودی نے آج یہاں ملنکرا مار تھوما سیریائی چرچ کے سربراہ ڈاکٹر جوزف مار تھومس میٹروپولیٹن کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب کو ویڈیو کانفرنسنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر جوزف کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی طویل اور صحت مند زندگی کےلئے دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت عقیدے ، صنف ، ذات پات اور زبان کی بنیاد پر کسی طرح کا کوئی امتیازی سلوک نہیںکرتی ہے اوران کا مقصد سبھی 130 کروڑ ہندوستانیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت کا رہنما ’ملکی آئین‘ ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ڈاکٹر جوزف مارا تھومس نے اپنی زندگی سماج اور قوم کی بہتری کےلئے وقف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ڈاکٹر جوزف مار تھومس غربت ختم کرنے اور خواتین کو بااختیار باننے کے سلسلے میں سب سے زیادہ فکر مند رہے ہیں۔ ‘‘
انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ہمیشہ سے روحانی طاقتوں کے لئے کھلا رہا ہے۔ ڈاکٹر جوزف مارتھومس کا حوالہ دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ ’’عاجزی ایک خوبی ہے جو ہمیشہ اچھے کاموں کا پھل دیتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عاجزی کے جذبہ کے ساتھ مارتھوما چرچ نے ہماری زندگی میں مثبت فرق لانے کا کام کیا ہے۔ خصوصی طور سے صحت،خدمات اور تعلیم جیسے شعبوں میں۔ مارتھوما چرچ نے ہندوستان کی جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیااور وہ قومی یکجہتی کے سلسلے میں کام کرنے میں سب سے آگے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here