جارجیا سے بھی جیت گئے بڈین

0

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بڈین جمعہ کو جارجیا سے بھی جیت گئے ہیں۔
مسٹربڈین سال 1992 کے بعد جارجیا ریاست سے جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار بن گئے ہیں۔ مسٹر بڈین کی اس جیت کے بعد صدارتی عہدے کے لئے ان کی دعوے داری اور مضبوط ہوگئی ہے۔
اس جیت کے بعد مسٹر بڈین کے پاس کل 306 الیکٹورل کالج ووٹ ہوگئے ہیں جو 2016 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملے الیکٹورل کالج ووٹ کے برابر ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے 2016 میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کےخلاف جیت حاصل کی تھی۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو پہلی بار واشنگٹن میں اقتدار کی تبدیلی کو اپنی اجازت دینے کے اشارے دئے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی ہار قبول کرنے اور اقتدار سونپنے سے انکار کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here