انقرہ: ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد سات ہزار ایک سو آٹھ ہو گئی ہے۔
ادارہ برائےانسداد ہنگامی حالت و آفات کےمطابق ،اب تک سات ہزار ایک سو آٹھ افراد ہلاک اور چالیس ہزار نو سو دس زخمی ہو چکےہیں
بتایا گیا ہے کہ زلزلہ زدگان کے وقتی قیام کے لیے پچاس ہزار آٹھ سو اٹھارہ خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں، چھیانوے ہزار چھ سو ستر اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں جن کی آسانی کےلیے پانچ ہزار چار سو دو بھاری آلات اور مشینیں بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں کو امداد کی فراہمی اور متاثرین کے انخلا کے لیے ترک بحریہ کے نو اور ساحلی محافظوں کا ایک بحری جہاز مختص کیا گیا ہے۔