یہ نئے خوابوں، قراردادوں، مسلسل کامیابیوں کا وقت ہے: مودی

0

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ یہ نئے خوابوں، نئے عزم اور مسلسل کامیابیوں کا وقت ہے۔
مہاتما مندر، گاندھی نگر میں 10ویں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ – 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے 2024 کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 2047 تک ہندوستان کو ‘ترقی یافتہ’ بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اگلے 25 سال ملک کے ‘امرت کال‘ بنیں گے اور کہا کہ “یہ نئے خوابوں، نئے عزم اور مسلسل کامیابیوں کا وقت ہے۔”
آرسیلر متل کے چیئرمین لکشمی متل، سوزوکی موٹر کارپوریشن، جاپان کے چیئرمین توشی ہیرو سوزوکی، ریلائنس گروپ کے مکیش امبانی، یو ایس مائیکرون ٹیکنالوجیز کے سی ای او سنجے مہروترا، اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی، سمٹیک، جنوبی کوریا کے سی ای او جیفری چون، ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین این چندرشیکھرن، ڈی پی ورلڈ کے چئیرمین سلطان احمد بن سلیم، انوڈیا کے سینئر وی پی شنکر ترویدی اور زیرودھا کے بانی اور سی ای او نکھل کامت نے اجتماع سے خطاب کیا اور اپنے کاروباری منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ کاروباری رہنماؤں نے وزیر اعظم کے وژن کی تعریف کی اور کئی صنعتی رہنماؤں نے بھی سمٹ سے خطاب کیا۔
جاپان کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور شن ہوساکا اور سعودی عرب کے معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم یوسف المبارک، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، جنوبی ایشیا، دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ اور برطانیہ کے وزیر مملکت طارق احمد، آرمینیا کے وزیر اقتصادیات واہان کیروبیان، اقتصادی امور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ٹٹ رسالو، مراکش کے وزیر صنعت اور کامرس ریاد میزور، نیپال کے وزیر خزانہ ہند پرکاش شرن مہت، ویتنام کے نائب وزیر اعظم ٹران لو کوانگ، جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم پیٹر فیالا، اور موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی، تیمور لیستے کے صدر جوس راموس ہورتو نے بھی وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ خطاب کیا ۔ سربراہی اجلاس کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے سلطان عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے بھی خطاب کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں ہندوستان ‘عالمی دوست’ کے کردار میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج ہندوستان نے دنیا کو مشترکہ اجتماعی مقاصد کے حصول کا یقین دلایا ہے۔ عالمی بہبود کے لیے ہندوستان کا عزم، کوششیں اور سخت محنت دنیا کو محفوظ اور خوشحال بنا رہی ہے۔ دنیا ہندوستان کو استحکام کے ایک اہم ستون کے طور پر دیکھتی ہے۔ ایک ایسا دوست جس پر بھروسہ کیا جا سکے۔ ایک ایسا پارٹنر جو عوام پر مرکوز ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ایک آواز جو عالمی بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ یہ عالمی معیشت میں ترقی کا ایک انجن ہے۔ حل تلاش کرنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی سینٹر ہے۔ باصلاحیت نوجوانوں کا ایک پاور ہاؤس اور ایک جمہوریت ہے جو کام کرتی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے 1.4 بلین شہریوں کی ترجیحات اور خواہشات اور انسانی مرکز ترقی میں ان کا یقین کے ساتھ ساتھ حکومت کی شمولیت اور مساوات کے عزم عالمی خوشحالی اور ترقی کا کلیدی پہلو ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے، جب کہ 10 سال پہلے یہ 11ویں نمبر پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلے چند برسوں میں دنیا کی تین سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک بن جائے گا، جیسا کہ دنیا کی مختلف ریٹنگ ایجنسیوں نے اندازہ لگایا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، “ماہرین اس کا تجزیہ کر سکتے ہیں، لیکن میں ضمانت دیتا ہوں کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسے وقت میں دنیا کے لئے امید کی کرن بن گیا ہے جب دنیا نے کئی جغرافیائی سیاسی عدم استحکام دیکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ میں ہندوستان کی ترجیحات بتاتے ہوئے پائیدار صنعتوں، مینوفیکچرنگ اور انفراسٹرکچر، نئے دور کی مہارتیں، مستقبل کی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور اختراعات، گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹرز کا ذکر کیا ۔مسٹر مودی نے سبھی، خاص طور پر اسکول اور کالج کے طلباء سے گجرات میں تجارتی نمائشوں کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔
گزشتہ روز عزت ماب نیوسی اور عزت ماب راموس ہورتا کے ساتھ تجارتی شو میں وقت گزارنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی شو میں ای-موبلٹی، اسٹارٹ اپس، بلیو اکانومی،گرین انرجی اور سمارٹ انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائے گئے عالمی معیار کے کاروبار کی نمائش کی گئی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع مسلسل پیدا ہو رہے ہیں۔
لاجسٹکس اور نقل و حمل کے شعبے میں جدید پالیسی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک دہائی کے اندر ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھا کر 149 کرنے، ہندوستان کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو دوگنا کرنے، میٹرو نیٹ ورک کو تین گنا کرنے، وقف مال بردار راہداریوں، قومی آبی گزرگاہوں، بندرگاہ کے ٹرن آراؤنڈ ٹائم میں اضافہ اور جی-20 کے دوران اعلان کردہ ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، “یہ آپ سب کے لیے سرمایہ کاری کا بڑے مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کونے کونے میں سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع موجود ہیں اور وائبرینٹ گجرات سمٹ اس کے لیے ایک گیٹ وے کی مانند ہے، مستقبل کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔ انہوں نے کہا، “آپ نہ صرف ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، بلکہ نوجوان تخلیق کاروں اور صارفین کی ایک نئی نسل کو بھی تشکیل دے رہے ہیں۔ ہندوستان کی پرجوش نوجوان نسل کے ساتھ آپ کی شراکت داری ایسے نتائج دے سکتی ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے سلطان عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، موزمبیق کے صدر مسٹر فلپ نیوسی، تیمور لیستے کے صدر جوس راموس ہورتا، چیک جمہوریہ کے وزیراعظم پیتر فیالا ، وزیر اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم ٹران لو کوانگ، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور دیگر معززین موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here