یکم جولائی سے میٹرو سروس شروع کرنے کی مشروط اجازت

0

کلکتہ:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یکم جولائی سے شرطوں کے ساتھ میٹروٹرین سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلکتہ میٹرو اپنی خدمت قوانین پر پاسداری کی شرطوں کے ساتھ سروس شروع کرسکتی ہے۔میٹروانتظامیہ کو یقینی بنانا ہوگا کہ ٹرین میں سیٹ سے زاید مسافر سوار نہ ہو اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میٹرو انتظامیہ سے بات چیت کی جارہی ہے کہ ٹرین میں نششتوں کی تعداد کتنی ہوگی اور کس طریقے سے معاشرتی فاصلے کا خیال رکھا جاسکتا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ کلکتہ میٹرو سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات پر بھی توجہ دیں کہ میٹرو کی سیٹوں کو اچھی طرح سے صاف ستھرا بنایا جائے۔ اسی کے ساتھ ہی، انہوں نے کہا کہ اگر اس طریقہ کار پر عمل کیا گیا تو کلکتہ میں میٹرو چل سکتی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ پولس انتظامیہ او ر میٹرو ٹرین انتظامیہ کے درمیان میٹنگ میں تمام امور پر فیصلہ کریں گی۔
دوسری جانب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کے دوران سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ ریلیوں کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے اپنے سالانہ 21جولائی کی ریلی کو رد کردیا ہے۔اس سال ریلی نہیں ہوگی۔دوسری جانب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ رات کے کرفیو میں ایک گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔31جولائی تک رات 10دس بجے سے صبح 5بجے تک کرفیو رہے گا۔پہلے رات 9بجے سے صبح5بجے تک کرفیو تھا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے پرائیوٹ اسپتالوں میں کورونا وائرس کی 2,250میں جانچ ہوگی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ پی پی ایم کی قیمت یومیہ 1,000سے زایدنہیں لے سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here