نئی دہلی، 30 مارچ (زمینی سچ) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز ریاست کے مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول سیل کا معائنہ کیا۔
اترپردیش بھون واقع کنٹرول سیل کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلی نے متعلقہ افسران کو احتیاط برتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت دی۔مسٹر آدتیہ ناتھ آج ایک دن کے نوئیڈا دورے پر آئے تھے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے قہر کے سبب دلی میں پھنسے ریاست کے لوگوں کی مدد کےلئے مقامی کمشنر کے تحت کنٹرول سیل قائم کرنے کے احکامات دیے تھے۔
اس کے ذریعہ مزدوروں کو کھانا، طبی امداد اور متعلقہ ضلع کے دورے کی سہولت دسیتاب کرائی جارہی ہے۔
