لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے کانگریس کو مہاجر مزدروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ایک ہزار بسیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ریاست کے پرنسپل سکریٹری (داخلہ)اونیش اوستھی نے نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے اس بارے میں لکھے گئے خط کو جواب دیتے ہوئے کہاـ 16 مئی کو لکھے گئے خط کے بارے میں کہنا ہے کہ مہاجر مزدوروں کے ضمن میں آپ کی تجویز کو منظور کیا جاتا ہے۔ اس لئے بلاتاخیر ایک ہزاربسوں کی فہرست ڈرائیور اور کنڈکٹر کے نام وپتے کے ساتھ دسیتاب کرانے کی زخمت کریں جس سے ان کا استعمال مہاجر مزدوروں کی خدمت کے لئے کیا جاسکے۔اس سے قبل کانگریس کے ریاستی دفتر میں پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور ایم ایل اے آرادھان مشرا مونا نے پریس کانفرنس کر یوگی حکومت پر مزدوروں کے تئیں بے رخی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر کانگریس کو بسیں چلانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو خط لکھ کر یوگی حکومت سے مزدوروں کے لئے بسیں چلانے کی اجازت طلب کی تھی جبکہ اتوار کو کانگریس کی حکمرانی والی ریاست راجستھان نے 500پرائیویٹ اور سرکاری بسیں اترپردیش کی سرحد پر کھڑی کردئیے تھے۔محترمہ واڈرا نے الگ الگ تین ٹوئٹ کر ریاستی حکومت سے بسوں کو اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔ دیر شام انتظارکرنے کے بعد بسیں واپس چلی گئی تھیں۔وہیں گذشتہ کل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاجر مزدوروں کے سلسلے میں کانگریس پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ کانگریس نے 1000بسوں کو فراہم کرنے کی خواہش کر اظہار کیا ہے لیکن اس نے نہ تو بسوں کی لسٹ،رجسٹریشن نمبر اور نہ ہی دیگر معلومات فراہم کی ہیں۔
