یوگی اقتدار میں سب کچھ’ چوپٹ‘:اکھلیش

0

علی گڑھ/میرٹھ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کی ترقی کو روک دیا ہے۔ تعلیم،صحت، نظم ونسق سب تباہ حال ہیں۔
یادو نے آج علی گڑھ، میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے میئر امیدواروں کی حمایت میں رود شو کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات میں وزیر اعلی اور بی جے پی کے لیڈران عوام کی سہولیات، مہنگائی، بے روزگار، بجلی، پانی، سڑک، سیور، نالی اور صفائی کی بات نہیں کرتے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگار شباب پر ہے۔ عوام پریشان ہیں۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جےپی حکومت نے شہروں کے انفرااسٹرکچر پر کام نہیں کیا۔ اسمارٹ سٹی کے نام پر دھوکہ دیا۔ بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور لوٹ ہوئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے شہروں میں کیا کام کیا گیا ہے؟۔انہوں نے کہا اس پر مستضاد یہ ہے کہ بی جے پی نے شہروں کا سیور سسٹم برباد کردیا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام سے ہاوس ٹیکس لیتی ہے لیکن کوئی سہولیت نہیں دے رہی ہے۔ کوڑے کا تصفیہ تک نہیں ہورہا ہے۔ شہروں میں کوڑے بھرے پڑے ہیں۔ سڑکوں پر سانڈ گھوم رہے ہیں۔ ساندوں کی وجہ ریاست میں ہر دن حادثات ہورہے ہیں۔ جس میں لوگوں کی اموات ہورہی ہیں۔ ان سب مسائل کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی جے پی آئین میں یقین نہیں رکھتی۔ من مانی پر آمادہ ہے۔ جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے۔ ناانصافی اور مظالم شباب پر ہیں۔ لوگوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔ بی جے پی حکومت اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے 200کروڑ روپئے میں امریکہ کی ایک ایجنسی کو ٹھیکہ دیا ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلی دوسروں کے کنبہ پروری کی بات کرتے ہیں لیکن وہ خود مٹھ میں موروثیت کی وجہ سے بیٹھے ہیں۔اگر ان کے کنبے کے لوگ مٹھ میں نہ ہوتے تو وہ وہاں نہ بیٹھتے۔بی جے پی اتنی بدعنوانی کررہی ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔
اس سے قبل اکھلیش نے میرٹھ میں سماج ودی پارٹی کی میئر امیدوار سیما پردھان اور علی گڑھ کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ خان کے ساتھ نگرپالیکا پریشد اور نگر پنچایت کے امیدواروں کی حامت میں روڈ شو کر کے انہیں جتانے کی عوام سے اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here