لکھنؤ: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو دعوی کیا کہ اترپردیش میں انڈسٹریاں لگانے کے لئے سب سے بہتر ماحول ہے اور ریاست میں کوئی بھی مافیا دہشت نہیں پھیلا سکتا ہے اور ہر ایک ضلع اب اپنی پہچان اور سرکار کے ساتھ محفوظ ہے اور سرمایہ کاروں کے مفاد اور پونجی کا تحفظ کرنے کا اہل ہے۔
یوگی نے آج یہاں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ اور ہردوئی ضلع میں لوک بھون میں پی ایم میگا انٹگریٹیڈ ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل(پی ایم متر)اسکیم کے تحت 1000ایکڑ کی زمیں میں ایک کپڑا پارک قائم کرنے کے لئے سنٹرل کمرشیل اور انڈسٹری وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں اترپردیش اور مرکزی حکومت کے درمیان ایک سمجھوتہ میمورنڈم پر دستخط کئے گئے تھے۔
امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے اتر پردیش کو بدنام کرنے کے لیے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، “2017 سے پہلے، یوپی فسادات اور جرائم کے لیے جانا جاتا تھا۔ آج اتر پردیش کے تمام اضلاع ترقی اور اندھیرے کے خاتمے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حکومت ائیر پورٹ، شاہراہوں اور مناسب امن و امان کے ذریعے اتر پردیش کی ترقی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جو لوگ اتر پردیش کے لیے مصیبت تھے، آج وہ خود ہی مشکل میں ہیں۔ مسٹر یوگی نے کہا، “ریاست میں 2012 سے 2017 کے درمیان 700 سے زیادہ فسادات ہوئے۔ اس کے علاوہ 2007-12 کے درمیان 364 سے زیادہ فسادات ہوئے لیکن 2017 میں ان کی حکومت بننے کے بعد سے ایک بھی فساد نہیں ہوا۔
مرکز کی پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل اور ملبوسات (پی ایم مترا) اسکیم کے تحت اتر پردیش کو منتخب کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعلی نے کہا، “یہ قدم یوپی کی قدیم شان کو بحال کرنے اور ریاست کو ملک کا نیا ٹیکسٹائل ہب بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم تاریخ ہونے کے باوجود کارنپور جیسے اضلاع نے کپڑا صنعت میں اپنی چمک کھودی ہے۔ ایک کے بعد ایک کارخانے بند ہورہے ہیں جبکہ ہتھ کر گھا اور پاورلوم صنعت ختم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وزیر اعظم کے نظریہ سے گذشتہ چھ سالوں میں اترپردیش کے ساتھ چیزیں بدل گئی ہیں۔
یوگی نے کہا گزشتہ چھ سالوں کی کوششوں کے نتیجے میں، ریاست کو 35 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور ٹیم یوپی زمین پر 10 لاکھ کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری لانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ پروگرام ایک مقررہ وقت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے لیے اتر پردیش کی اپنی پالیسی ہے اور حکومت کاروبار کرنے میں آسانی کے معاملے میں ریاست کو آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “یو پی پاور کارپوریشن سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہماری پالیسی کے حصے کے طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بجلی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کی چھوٹ دینے کے لیے کام کرے گی۔”
اس پروگرام میں حکومت ہندو کے اڈیشنل سکریٹری کپڑا روہت کنسل اور اترپردیش کے اڈیشنل سکریٹری ہتھکر گھا اور کپڑا صنعت امت موہن پرساد کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔ یہ پارک سنٹر اور ریاستی حکومت کے تعاون سے فروغ دیا جارہا ہے۔ جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھی شراکت داری ہوگی۔

