نئی دہلی:کورونا وائرس(کوویڈ 19)وبا کی وجہ سے دو مہینے تک بند گھریلو مسافر پروازیں 25 مئی سے کئی نئی ہدایات کے ساتھ دوبارہ شروع ہورہی ہیں جن میں ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا اور آروگیئے سیتو ایپ کا استعمال ضروری ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کےلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)میں مسافروں کا ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا لازمی کیا گیا ہے۔صرف انہیں مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے دیا جائےگا جن کی پرواز اگلے چار گھنٹے میں ہے۔ٹرمینل میں داخلے سے پہلے ہی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جائےگی اور بغیر علامات والے مسافروں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔
مسافروں کےلئے ان کے موبائل میں آروگئے سیتو ایپ ہونا الزمی کیا گیا ہے ۔ایپ پر ہرا نشان نہ نظر آنے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا حالانکہ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو آروگئے سیتو ایپ کی لازمیت سے چھوٹ دی گئی ہے۔کوویڈ 19 کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کےلئے 25 مارچ سے ملک میں سبھ مسافر پروازیں بند ہیں۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کو اعلان کیاتھا کہ 25 مئی سے گھریلوے مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوں گے۔
ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو سماجی دوری پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ناگزیر معاملوں کو چھوڑ کر مسافروں کو ٹرالی کی سہولت نہیں دی جائےگی۔ناگزیر معاملوں میں بھی مانگنے پر ہی ٹرالی دی جائے گی۔ہر چیک ان بیگج کو طیارمیں لوڈ کرنے سے پہلے اور اتارنے کے بعد ڈس انفیکٹ کرنے کی ذمہ داری ہوائی اڈے کے آپریٹرز کی ہوگی۔
لانج میں یا کسی دیگر مقام پر مسافروں کو اخبار یا مگیزین مہیا کرانے سے منع کیاگیا ہے۔بزرگ ،معذور یا اکیلے سفر کرنےوالے چھوٹے بچوں کی مدد کرنے والے ہوائی اڈے کے ملازمین کےلئے پی پی ای کٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔چیک ان کے وقت مسافروں کے بورڈنگ پاس کی جانچ والے مقامات پر ملازمین اور مسافر کے درمیان شیشہ لگانے کےلئے کہا گیا ہے جس میں ایک کونا میگنیفائنگ گلاس سے لیس ہونا چاہئےجہاں سے بورڈنگ پاس کی تفصیل واضح طورپر نظر آسکے۔ایسا نہ ہونے پر ملازمین کےلئے فیس شیلڈ کا استعمال ضروری ہوگا۔ہوائی اڈے پر سماجی دوری بنائے رکھنے کےلئے بار بار اعلان کیا جائےگا۔ساتھ ہی جگہ جگہ سینیٹائزر کا انتظام بھی ہوگا۔
