ہندوستان۔ چین بات چیت کے ذریعہ تنازعات کا حل تلاش کرنے پر رضامند

0

نئی دہلی: ہندوستان اور چین نے اصل کنٹرول لائن پر گزشتہ پانچ مہینوں سے جاری فوجی تعطل کو دور کرنے کے لئے بات چیت کے ذریعہ فوجیوں کو پیچھے ہٹانے سمیت تمام تنازعات کا جلد از جلدمتفقہ حل تلاش کرنے پررضامندی ظاہر کی ہے۔
ہندستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کے مابین پیر کو ساتویں دور کی بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں سرحدی علاقوں میں امن اور دوستانہ ماحول قائم کریں گے اور تنازعات کو اختلافات میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
ہندستانی سرحد کے چشول علاقہ میں پیر کو تقریباً بارہ بجے شروع ہوئی میٹنگ میں فوج کی نمائندگی 14ویں کور کے لیفٹننٹ جنرل ہرندر سنگھ نے کی۔ ان کے ساتھ لیفٹننٹ جنرل پی جی کے مینن بھی تھے جنہوں نے آج ہی اس کور کے سربراہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ انہیں لیفٹننٹ جنرل سنگھ کی جگہ پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لیفٹننٹ جنرل سنگھ کو فوجی اکیڈمی دہرہ دون کی کمان سونپی گئی ہے۔ ان دونوں کے ساتھ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے ایک افسر بھی بات چیت کے دوران موجود تھے۔ دونوں فریقین کے مابین 21ستمبر کو ہوئی چھٹے راونڈ کی بات چیت میں بھی لیفٹننٹ جنرل سنگھ اور وزار ت خارجہ کے افسران موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین کے مابین جاری فوجی تعطل کو دور کرنے کے لئے اصل کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ تعینات فوجیوں کو ہٹانے کے معاملہ پر سنجیدگی سے وسیع اور تخلیقی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے اپنی اپنی بات رکھی اور ان کا کہنا ہے کہ بات چیت مثبت و تخلیقی رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کے موقف کو اچھی طرح سے سمجھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here