گیان واپی:ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی تمام عرضیوں کو خارج کیا

0

پریاگ راج:الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو گیان واپی کی سروے کی مخالفت اور اصل مقدمے کے سماعت کے جواز کو چیلنج کرنے والی مسلم فریق کی تمام 5عرضیوں کو خارج کردیا۔
یہ فیصلہ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے دیا۔اس معاملے میں تین عرضیاں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی اور دو عرضیوں اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ نے داخل کی تھیں۔اس معاملے میں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8دسمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
مسلم فریق کے جانب سے اس بات کی پرزوروکالت کی گئی تھی کہ 1991 کا اصل مقدمہ جس میں گیان واپی کے اندر عبادت کی اجازت طلب کی گئی ہے وہ عبادت گاہوں سے متعلق 1991 ایکٹ کے مانع ہے۔ اصل مقدمہ سویمبھو لارڈ وشویشر اور دیگر 5 کے ذریعہ داخل کیا گیا ہے۔
عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے جج نے کہا’میرا یہ موقف ہے کہ م دعیان کی طرف سے دائر 1991 کا موجودہ سوٹ610 میں عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ کی دفعہ 4 کے مانع نہیں ہے اور اس لئے مقدمے کو سول پروسیز کوڈ کے آرڈر 7رول11 کے تحت خارج نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ 1991 کا عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ ‘مذہبی شناخت’ کی وضاحت نہیں کرتا اس میں صرف’تبدیلی اور پلیس آف ورشب کو واضح کیا گیا ہے۔ کسی بھی متنازع مقام کی مذہبی شناخت کیا ہوگی اس کی تشخیص صرف اہل کورٹ میں فریقین کی جانب سے پیش کئے گئے دلائل و شواہد کے بعد ہوسکتی ہے۔
بنچ نے کہا’آیا گیان واپی کمپاونڈ ہندو شناخت رکھتا یا مسلم مذہبی شناخت رکھتا ہے۔ایک وقت میں اس کی دو شناخت یا کردار نہیں ہوسکتے۔مذہبی شناخت کا پتہ عدالت کو ثبوتوں اور اس کی حمایت میں دئیے گئے شواہد کو ملحوظ رکھتے ہوئے لگانا ہوگا۔قانون کے بینادی خاکے کی بنا پر کسی نتیجے پرنہیں پہنچا جاسکتا۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ صرف عبادت گاہوں کی تبدیلی کو محیط ہے لیکن یہ 15اگست 1947 کو موجود عبادت گاہوں کے مذہبی شناخت یا کردار کا تعین نہیں کرتا ہے۔اور نہ ہی کوئی ایسا پروسس کی وضاحت کرتا ہے جس کے ذریعہ 15اگست1947 کو موجود عبادت گاہوں کے کردار کو واضح کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here