گودھرا ٹرین آتشزدگی کے آٹھ مجرموں کی ضمانت، چار کو راحت نہیں

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو 2002 کے گودھرا ٹرین جلانے کے معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے آٹھ قصورواروں کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کر لیا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا نے عرضی کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ وہ (درخواست گزار) تقریباً 17-18 سال سے جیل میں ہیں اور ان کی اپیل پر سماعت میں وقت لگے گا۔

تاہم بنچ نے اس کیس میں موت کی سزا پانے والے چار دیگر مجرموں کو کوئی راحت دینے سے انکار کر دیا۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کے سامنے گجرات حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین جلانے کے معاملے میں ان کے کردار کی وجہ سے چاروں ملزمین کی ضمانت کی درخواستوں میں انہیں کچھ مسائل ہیں۔

سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے مشورہ دیا کہ عدالت چاروں مجرموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر سکتی ہے، جن کی ضمانت کی مہتا نے مخالفت کی تھی۔

مسٹر ہیگڑے نے بنچ کو بتایا کہ چاروں مجرموں کی ضمانت کی درخواستوں کو دو ہفتوں کے لیے ملتوی کیا جائے۔
بنچکے سامنے پیش ہونے والے ایک اور سینئر وکیل نے بھی چاروں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد نہ کرنے اور ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کرنے پر زور دیا۔
تاہم مسٹر مہتا نے اصرار کیا کہ عدالت کو چاروں مجرموں کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دینا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ان درخواستوں کو ایک یا دو سال کے بعد دوبارہ غور کے لیے چھوڑ سکتی ہے۔
بنچ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد آٹھ مجرموں کی ضمانت منظور کی۔
بنچ نے کہا-’’ہم ہدایت دیتے ہیں کہ اسے سیشن کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط و ضوابط کے تحت ضمانت پر رہا کیا جائے۔‘‘
ریاستی حکومت نے قبل ازیں عدالت عظمیٰ کے سامنے عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ غیر معمولی واقعات میں سے ایک ہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت59 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔‘‘
خیال رہے 15 دسمبر 2022 کو سپریم کورٹ نے گودھرا واقعہ کے ایک ملزم کو اس بنیاد پر ضمانت دے دی کہ وہ صرف پتھراؤ کرنے والا تھا۔
فروری 2002 میں گجرات کے گودھرا میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے کے واقعے میں 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here