ترونلویلی:تمل ناڈو کےکوڈنکلم نیوکلیئر پاور پروجیکٹ(کے کے این پی پی) کیمپس میں مہاجر مزدور مظاہرہ کے دوران مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا جس میں ایک خاتون پولیس انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
مظاہرین مہاجر مزدور کورونا وبا کووڈ19کے پیش نظر اپنی آبائی ریاست بھیجنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ کوڈنکلم پولیس تھانہ کے ایک پولیس کانسٹبل سکتیویل جو اپنے موبائیل فون سے مہاجر مزدوروں کے ذریعہ منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی ریکارڈنگ کررہا تھا۔اچانک مشتعل بھیڑ نے پتھراؤ کردیا جس سے اس کے سر میں چوٹ لگی۔پولیس انسپکٹر جگیتا بھی اس دوران زخمی ہوگئیں۔
مظاہرہ کرنے والے مزدور اپنی آبائی ریاست نہ بھیجنے کی وجہ سے غصے میں تھے اور ٹھیکیداروں کے این پی پی افسران کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ کیمپس میں پولیس کی تعیناتی کے بعد حالات کو قابو میں کرلیا گیا۔
