کووڈ۔19سے پیدا بحران سے نپٹنے کے لئےیوگی نے تشکیل دیں 11 کمیٹیاں

0

لکھنؤ:27مارچ(زمینی سچ): اترپردیش کے میں کووڈ۔19 اور اس سے پیدا شدہ بحران سے نپٹنے کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 11 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
سرکاری ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیاں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی کے علاوہ بے بس و کمزور طبقات کے لئے اعلان شدہ امدار کو مستحقین تک پہنچانے،آمدورفت پر کنٹرول،میڈیا کو صحیح معلومات، اضلاع میں کنٹرول روم کا نظم،میڈیکل اور میڈیکل ایجوکیشن محکموں کی اکائیوں کی جانب سے عوام کو سہولیا دستیاب کرانے اور معیشت پر پڑنے والے اثر کا ایکشن پلان تیار کرنے جیسے کاموں انجام دیں گی۔
چیف سکریٹری کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی مرکز اور دیگر ریاستی حکومت سے رابطہ قائم کرے گی۔ تعلیم سے جڑے سبھی محکموں اورمحکمہ روزگار کے ذریعہ سبے سبھی طلبہ و کام کرنے والے افراد کو جہاں ہیں وہیں پررہنے کے لئے مختلف ذرائع سے بیدار کیا جائےگا۔بیسک ایجوکیشن،ٹیکنیکل ایجوکیشن،اعلی تعلیم ،مزدور اور روزگار محکموں کے اڈیشنل چیف سکریٹری/پرنسپل سکریٹری اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
انفراسٹرکچرو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے کشمرن کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی مزدوروں اور دیگر غریبوں میں وقت کے اندر راحت ورسانی بھتے کی تقسیم کو یقنی بنائے گی۔اس کے علاوہ ریاست کے انڈسٹرئل اور کاروبائی اکائیوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بند کے دوران مکمل تنخواہ کی فراہمی کو یقینی بنائےگی۔
زرعی پیداوار کمشنر کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی ضروری اشیاء دستیاب کرانے کے لئے اضلاع سے رابطہ قائم کرنے کا کام کرے گی۔ یہ کمیٹی بین اضلاع ٹرانسپورٹ میں آرہے مسائل کا تصفیہ کرے گی۔کمیٹی پوری ریاست میں عوام کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعہ سے دودھ،سبزی اور راشن جیسی ضروری چیزیں دستیاب کرائےگی۔
ترجمان نے بتایا کہ اڈیشنل چیف سکرٹری(داخلہ) اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی لاک ڈاؤن میں انفورسمنٹ کی کاروائی کا جائزہ لے گی اور میڈیا میں فوری طور سے صحیح معلومات دستیاب کرائے گی۔ یہ کمیٹی جمع خوری اور کالا بازاری میں ملوث افراد کے خلاف متاثر کن کاروائی بھی کرے گی۔
اڈیشنل چیف سکریٹری(ریونیو)کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی ریاستی سطح پر اور سبھی اضلاع میں کنٹرول روم کا قیام اور ان کے کام کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی یہ بھی یقنینی بنائے گی کی کسی بھی شخص کی درخواست یا اپیل صحیح افسر و محکمے تک ضرور پہنچ جائے۔
پرنسپل سکریٹری(گرام وکاس وپنچایتی راج) کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ریاست کے سبھی دیہی و شہری علاقوں میں پینے کے صاف پانی، صفائی اور سینیٹائزیشن کے نظام کو یقینی بناتے ہوئے اس پر نگاہ رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here