کورونا دور میں آن لائن تعلیم کے ذریعہ زبردست پیشرفت ہوئی: ڈاکٹر رما شرما

0

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کے بہترین کالجوں میں سے ایک ہنس راج کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رما شرما نے کہا کہ کورونا دور میں ملک میں منفی اثرات تو پڑے ہیں لیکن تعلیم کے شعبہ میں اس دوران آن لائن ذریعہ سے زبردست پیشرفت حاصل کی گئی ہے۔
ڈاکٹر شرما نے منگل کو یواین آئی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کے لئے ذاتی طور پر پڑھنا پڑھانا ممکن نہیں تھا لیکن اس دوران آن لائن تدریس کا طریقہ اپنایا گیا جو بہت موثر ثابت ہوا ہے۔
یوروپ اور مغربی ممالک میں اس طرح کے عمل کو ایک طویل عرصے سے اپنایا جارہا تھا اور اگر ہم ہندوستان میں معمول کے مطابق اسے اپنانے کی کوشش کرتے تو شاید اس میں شامل ہونے میں کئی سال لگ سکتے تھے لیکن کورونا وبا نے ہمیں کچھ مواقع فراہم کیے ہیں اور اسی وجہ سے گھر اور آن لائن تعلیمی نظام سے کام لوگوں اور طلبہ میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔ آن لائن میڈیم کے ذریعے بین الاقوامی پروگراموں کا انعقاد بہت آسان ہوگیا ہے اور وہ مقبول ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران پورے ہنس راج کالج کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کے مابین ‘مائیکرو سافٹ ٹیم’ پلیٹ فارم کے ذریعہ تعلیم اور تعلیمی سرگرمیاں انجام دی گئیں اور اس کے نتائج بھی بہتر رہے ہیں اور طلبہ میں سیکھنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ اب طلبہ وطالبات نہ صرف اپنے اساتذہ کے ذریعہ بلکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے مدد کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح کی آن لائن تعلیم کا عمل کورونا دور میں طلباء اور اساتذہ کے لئے اعزاز کا باعث ثابت ہوا ہے اور ملک کے تعلیمی اداروں نے اس آفت کو ایک موقع کی شکل میں تبدیل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here