کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے معروف ڈاکٹر پروفیسر کوثر عثمان نے کووڈ 19 وہم اور حقائق کے موضوع پرخصوصی لکچر دیا

0
Dr. Kauser Usman (KGMU Lucknow)

لکھنؤ:کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے معروف ڈاکٹر پروفیسر کوثر عثمان نے آج کووڈ 19 وہم اور حقائق کے موضوع پر ایک خصوصی لکچر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن شاخ لکھنؤ کے زیر اہتمام ویبینار کے ذریعہ دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کوثر عثمان نے کووڈ 19 کے وہم اور حقائق پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر کوثر عثمان نے سب سے پہلے کووڈ 19 کی حقیقت پر بات کر تے ہو ئے کہا کہ کرونا وائرس چین کے ووہان شہرسے پھیلا جو اب تک 214 ملکوں میں پھیل چکا ہے ۔کو رونا وائرس تاریخ انسانی کا ایسا کربناک واقعہ ہے ،جس کی وجہ سے پو ری دنیا کی لہریں تھم گئیں ، فضا سہم گئی ، اور زندگی کی نبض کی رفتار رک گئی ، انسانیت لا چار ہو گئی ، اس وائرس نے نظام زندگی کوبدل ڈالا ، معاشرت کے اطوار و قدریں بدل ڈالیں ، کورونا وائرس ایک آسمانی آفت ہے،خدائی قہر ہے ۔ آج چائنا کی سر حدوں سے لے کر امریکا کے شہروں تک سناٹا ہے ، گلیاں ، سنسان ، سڑکیں خاموش ، لوگ گھروں میں مقید ہیں ، تجارتی کاروبار چوپٹ ہیں ۔چین کی سر حد سے نکلا اور دنیا کے کونے کونے میں پہونچ گیا ، اٹلی ، جنو بی کوریا ، ایران ، اسپین، جاپان ، بر طانیہ ، امریکہ ، اور دیگر ملکوں میں ایسے پنجے گارڈئے ، ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے دفاعی محکمہ ناکام ، ویسے وائرس انسانی زندگی پر وقتاً فوقتاً حملہ آور ہو تے رہتے ہیں ۔اور جب بھی کو ئی نیا وائرس تباہی مچاتا ہے انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ، اور اس سے بچائو کی تد بیر پر غور کرنے لگتی ہے ۔اس کے باوجود اسے کامیابی حاصل نہیں ہو تی ۔ دسمبر 2019 کے ابتدائی ہفتے میں ووہان کے مچھلی بازار کے آس پاس رہنے والے کچھ لوگ اچانک بخار میں مبتلا ہو کر اسپتال آئے ۔ان کا بخار عام بخار سے الگ تھا ۔کورونا وائرس پر پھیلے وہم سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے ، اور اس سے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے ۔ کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ ، جس میں دو میٹر کی دوری انتہائی ضروری ہے ، ماسک ایسے پہننا چاہئے کہ آپ کی ناک ، منھ ، داڑھی ،کا حصہ ڈھکا ہو ۔ماسک فیتہ یا لاسٹک پکڑ کر نکالنا چاہئے ، ماسک چھونا نہیں چاہئے ، ہر روز ماسک بدلنا چاہئے ۔کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کی تدبیر یہ ہے کہ ملتے جلتے کھانسی ، چھینک ، اور چھینک سے گرنے والی بوندوںکے ذریعہ پھیلتے ہیں ، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو ئیں ، کھانستے یا چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھک لیں ، ہاتھ صاف نہیں ہو تو آنکھ ، ناک،منھ کو چھونے سے بچیں ۔کورونا وائرس کے علامات میں پہلے بخار ہو تا ہے ، اس کے بعد سوکھی کھانسی ہو تی ہے ، اور پھر ایک ہفتے بعد سانس لینے میں پریشانی ہونے لگتی ہے ،ان علامات کا ہمیشہ مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو کورونا وائرس کاانفیکشن ہے ۔ کورونا وائرس کے سنگین معاملوں میں نمونیا ، سانس میں بہت زیادہ پریشانی ، کڈنی فیل ہونا ،اور یہاں تک کہ موت بھی ہو سکتی ہے ۔عمر دراز لوگ اور جن لوگوں کو پہلے سے کو ئی بیماری ہے جیسے استھما ، ذیابطیس ، دل کی بیماری، ان معاملے میں خطرہ سنگین ہو سکتا ہے ۔کرونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اگر آپ متائثرہ علاقہ ، یا متائثرہ شخص سے مل کر آئے تو آپ کو آئی سولیشن یعنی تنہائی میں رہنے کی ضرورت ہے ،گھر پر رہیں ،دفتر ، اسکول ، اور عام مقامات پر نہ جائیں ، گھرمیں مہمان نہ بلا ئیں ، گھر کاسامان کسی اور سے احتیاط سے منگائیں ، اگر آپ اور لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں ، تومستعدی بر تیں ، الگ کمرے میں رہیں ، اور جوائنٹ غسل خانہ اور رسوئی گھر کو مسلسل صاف کر تے رہیں ، چودہ دنوں تک ایسا کر تے رہیں تاکہ انفیکشن کا اثر کم ہو سکے ۔اس وقت کورونا وائرس کا کو ئی علاج نہیں ہے ، لیکن اس میں بیماری کے علامات کم ہونے والی دوائیاں دی جاسکتی ہیں ۔کورونا وائرس کی ویکسین ایجاد پر تیزی سے کام چل رہا ہے ۔ لیکن گزشتہ دنوں ایسے تمام مثالیں ہمارے سامنے آئی ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں میں اب تک جانکاری کی کمی ہے ، اور غیر یقینی وہمی باتیں پھیلائی جارہی ہیں ۔ان تمام سے نپٹنے میں بیداری ہی سب سے مفید تدبیر ہے ۔اس کے بعد پروفیسر کوثر عثمان نے ناظرین کے سوالات کے تشفی بخس جواب دئے ۔ ویبینار کا آغاز انور حبیب علوی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ نظامت جاوید صدیقی ، جبکہ کلمات تشکر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن شاخ لکھنؤ کے صدر طارق صدیقی نے اداکئے ۔اس پروگرام سے متعدد خواتین و حضرات منسلک رہے ، بالخصوص ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری انجینئر محمد غفران ، نائب سکریٹری سہلا حق ، مادھو سکسینا ، انور حبیب علوی ، سید شعیب ،سید وقار رضوی ، سحر بانو ، حنا نقوی ، نصیر حسن ، صفی احمد ، عاطف حنیف ، ڈاکٹر صوفیا ، سابق وزیر معید احمد،بر گیڈیئر احمد علی، اجے کمار مشرا،یوسف خاں،شعیب قریشی، مارخ رضوی ، اس کے علاوہ دبئی ، امریکا ، دمام ، بر طانیہ ، سعودی عرب سے لوگ شامل رہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here