چھوٹے کاروباریوں کی مالیاتی مدد کی پالیسی کی ضرورت: گڈکری

0

نئی دہلی: چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ماہی گیروں، پھیری والوں، رکشہ چلانے والوں، سبزی فروخت کرنے والوں، غریب، سیلف ہیلپ گروپ وغیرہ کی مالی مدد کے لئے ایک مخصوص پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ ملک کی بیشتر آبادی مچھلی پکڑنے، مدھو مکھی پالنے، بانس کی پیداوار جیسے کئی چھوٹے کاروبار میں لگی ہوئی ہے اور اقتصادی اور سماجی طورپر پسماندہ ہے اور ان کے پاس مناسب مالی مدد کی کمی ہے۔ یہ لوگ محنت کش، تربیت یافتہ، باصلاحیت اور ایماندار ہیں لیکن پیسہ کی کمی کے سبب وہ اپنے کاروبار اور کاموں میں کسی طرح کی ترقی نہیں کرپاتے۔مرکزی وزیر نے کل رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ’پین آئی آئی ٹی گلوبل ای کانکلیو آن ریزیومنگ ایس ایس ایم ای اینڈ لائیولی ہڈ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسی یا ماڈ ل کی تعمیر کی ضرورت ہے جو چھوٹی و مائکرو کاوربار اور کاموں کو مالی مدد فراہم کرسکے۔
مرکزی وزیر مسٹر نتن گڈکری نے کہاکہ ان لوگوں کو اگر تھوڑی مالی، تکنیکی اور مارکٹنگ کی مدد مل جائے تو وہ اپنے کاروبار اور کاموں کے فروغ دے سکتے ہیں جس سے دیہی، زرعی اور قبائلی علاقوں میں یقینی طورپر روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کو بھی مضبوطی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سماجی، اقتصادی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ کاروباری افراد کو مالی مدد اور فنڈ فراہم کرنے کے لئے ایک ماڈل تیار کرنے کیلئے مشورے دینے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل شفاف، بدعنوانی سے پاک، آئی ٹی قابل عمل ہونے کے ساتھ ساتھ کم طریقہ کار اور کم از کم منظوری کی ضرورت والا ہونا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت خزانہ اور نیتی آیوگ کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد یہ ماڈل، بانس، شہد پیداوار، متبادل ایندھن اور دیگر شعبوں میں لگے ہوئے کئی کاروباریوں کو مدد فراہم کرسکتا ہے۔اس موقع پر نوبل امن انعام یافتہ اور دیہی بینک، بنگلہ دیش کے بانی پروفیسر محمد یونس بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here