وارانسی:ساون کا پانچواں سوموار ہونے کے ناطے کاشی وشوناتھ دھام میں عقیدت مندوں کی بھیڑ کی وجہ گیان واپی احاطے میں اے ایس آئی سروے چوتھے دن طے شدہ وقت سے تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس دوران سیکورٹی کے چاک و چوبند انتظام کئے گئے تھے۔
ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکرجین نے کہا کہ کاشی وشو ناتھ مندر میں بھکتوں کی بھیڑ کی وجہ سروے تین گھنٹے کی تاخیر سے صبح 11بجے شروع ہوا اور دوپہر 12:30بجے تک جاری رہا۔ دوسری شفٹ میں سائنٹکف سروے کا کام دوپہر ڈھائی بجے سے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک چلا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سائنٹفک سروے تھا جو گذشتہ سال ہوئے سروے سے الگ ہے۔ پیر کو 42اراکین کی اے ایس آئی ٹیم نے گیان واپی مسجد کے ڈھانچے اور اس کے فن تعمیر کا تفصیلی سائنسی مطالعہ کیا۔وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ گیان واپی مسجد کے اے ایس آئی سروے کے دوران میپنگ،ماپ، اسکیننگ، فریمنگ اور 3ڈی ماڈل نقشہ کا کام تیار کیا جارہا تھا۔ سروے میں ایک ڈی جی پی ایس آلے کا استعمال کیا جارہاہے۔
آج اے ایس آئی سروے کے دوران دونوں فریقین کے وکیل موجود تھے۔ اس سے پہلے کل سروے کے دوران مورتیاں و دیگر اشیاء ملنے کے افواہوں کی سخت لفظو ں میں مذمت کرتے ہوئے انجمن مساجد انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری سید یسین نے افواہوں پر لگام نہ لگانے کی صورت میں سروے کے بائیکاٹ کا انتباہ دیا تھا۔مسلم فریق کے وکیل اخلاق احمد نے کہا تھا کہ میڈیا و سوشل میڈیا میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

