پی ایم اے وائی کے تحت 14لاکھ سے زیادہ مکانوں کے ساتھ یوپی نے بنایا ریکارڈ

0

لکھنؤ: وزیر اعظم آواس اسکیم(پی ایم اے وائی) کے تحت اترپردیش نے 14لاکھ سے زیادہ مکانات کے ریکارڈ کو عبور کرلیا ہے۔
محکمہ شہری ترقیات کے چیف سکریٹری کی صدارت میں حال ہی میں میٹنگ میں ریاست کے لگاتار بہتر مظاہرے کے ساتھ ہی جلد ہی پورے ہونے والے پروجکٹوں کی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔
آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت اترپردیش میں 17لاکھ 65 ہزار سے زیادہ مکانات کو منظور دی گئی ہے۔اس کے تحت اب تک 17لاکھ سے زیادہ آواس بنائے جاچکے ہیں۔ وہیں 59 ہزار مکانات کا کام بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ ساتھ ہی 14لاکھ ایک ہزار سے زیادہ مکان بن کر مکمل ہوچکے ہیں۔ جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جو مکانات مکمل ہوچکے ہیں ان میں 12لاکھ 12ہزار سے زیادہ مکانات بی ایس سی کے تحت بنے ہیں۔ جبکہ 34ہار سے زیادہ آواس افورڈیبل ہاوسنگ ان پارٹنر شپ(اے ایچ پی) کےتحت تو ایک لاکھ 55ہزار سے زیادہ آواس کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم(سی ایل ایس ایس) کے تحت مکمل کئے گئے ہیں۔ ان مکانات کو مستحقین میں تقسیم کئے جانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
میٹنگ میں لکھنؤ کی اودھ بہار یوجنا میں لائٹ ہاوس پروجکٹ کی تعمیر موضوع گفتگو رہا۔ لائٹ ہاوس پروجکٹ اترپردیش کے ہاوسنگ منظر نامے میں ایک میل کا پتھر بننے کی جانب گامزن ہے۔ سیکٹر۔5 میں واقع یہ پروجکٹ پی ای بی اسٹرکچرل اور اسٹے ان پلیس فارم ورک سسٹم کے ساتھ ہائیبریڈ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید مینوفیکچرنگ نقطہ نظر کو اپناتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here