پہلی بار جامعہ ملیہ اسلامیہ ایم ایچ آر ڈی کی این آئی آر ایف – 2020 انڈیا رینکنگ میں 10 یونیورسٹیوں میں شامل

0

نئی دہلی: مستقل امتیازی حیثیت حاصل کرتے ہویے ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پہلی بار ایم ایچ آر ڈی کی قومی ادارہ جاتی رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) انڈیا رینکنگ رپورٹ -2020 میں ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ، یہ تفصیلات ایچ آر ڈی منسٹر شری رمیش پوکھریال ‘نشانک’ نے آج جاری کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملکی یونیورسٹیوں کے زمرے میں 10 واں مقام ملا ہے ، اس نے گزشتہ سال 12 سے اپنی پوزیشن بہتر کی ہے۔ ’مجموعی زمرے‘ میں یونیورسٹی کو 16 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے ، جو گزشتہ برس 19 ویں سے آگے ہے۔ مجموعی زمرہ جات میں دیگر اعلی تکنیکی اداروں آئی آئی ٹیز ، آئی آئی ایم ایس ، آئی آئی ایس سی اور یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے۔رواں سال این آئی آرایف میں مجموعی طور پر تقریبا 6 6 ہزاراداروں نے حصہ لیا ۔وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، ” یہ کامیابی انتہائی اہم ہے کیونکہ یونیورسٹی نے حال ہی میں کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور درجہ بندی کے زمرے میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کارنامہ جامعہ کے کارکنان ، اساتذہ اور طلباء کو جاتا ہے جو تعلیم و تعلم اور تحقیق و تدوین میں رات دن مصروف ہیں ۔انہوں نے اس کامیابی کا سہرا جامعہ کے سبھی کارکنا ن اساتذہ ، طلباء ، تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو دیتے ہوئے آ ئندہ سالوں میں بہتر کارکردگی کی امید کی۔این آئی آر ایف -2020 کے ذریعہ یونیورسٹی کے لا فیکلٹی کو نویں پوزیشن ، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکٹسٹکس کو 10 ویں ، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کو 19 ویں ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو 28 ویں اور فیکلٹی آف مینجمنٹ کو 34 ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔این آئی آر ایف کی درجہ بندی پیرامیٹرز کی بنیاد پر دی جاتی ہے جس میں تعلیم ، وسائل ، تحقیق اور پیشہ ورانہ مشقیں ، گریجویشن کے نتائج ، آؤٹ ریچ اور شمولیت اور تاثر وغیرہ شامل ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گذشتہ منگل کو جاری کی جانے والی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ -2021 میں مسلسل تیسرے سال بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی پوزیشن 751-800 پربرقراررکھی جب کہ اس سال کیو ایس کی درجہ بندی کرنے والی یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا تھا ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ہندوستانی اداروں میں 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جس میں آئی آئی سیز اور آئی آئی ٹیز بھی شامل ہیں۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے ذریعہ ملکی جامعات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ چھٹے نمبر پر ہے۔حال ہی میں ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو لندن میں قائم ٹائمز ہائیر ایجوکیشن سبجیکٹ رینکنگ 2020 میں نمایاں مقام ملا ۔جس میں اس کی پوزیشن گذشتہ سال 601-800 سے بڑھا کر 401-500 کردیا ، جو اس سال 200 کی چھلانگ ہے۔یہ ملک کی تمام اعلی تعلیمی اداروں میں 11 جبکہ یونیورسٹیوں میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔پہلی بار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمپیوٹر سائنس نے بھی موضوعاتی اعتبار سے بہترین اداروں کی فہرست میں جگہ بنالی اور سبجیکٹ رینکنگ 2020 میں فزیکل سائنس کی درجہ بندی میں بہتری دیکھی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here