اسلام آباد :پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
آفریدی نے ہفتے کے روز خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے ان کی صحت خراب تھی ، جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کرایا گیا ، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
آفریدی نے کہا کہ میں جمعرات سے بیمار تھا۔ میرا جسم بہت تکلیف میں تھا اور بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک سے لوگوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کے دورے پر تھے جہاں ان کی ایک بچے کو جوتے پہناتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی اور لوگوں نے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔40 سالہ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10ہزار سے زائد رنز اور 541 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی 2018 میں ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے البتہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اب بھی مختلف فرنچائز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

