نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ایک اہم معاملے کی ویڈیو کانفرنسنگ سے ہونے والی سماعت کے دوران بچے کی رونے کی آواز سن کر جج بری طرح جھلا اٹھے۔دراصل تمل ناڈو میں میڈیکل اور ڈینٹل کورس میں دیگر پسماندہ طبقہ کو ریزرویشن کے معاملے للہ پر ہونے والی اہم سماعت کے دوران ایک وکیل کے پیچھے سے بچے کی اچانک رونے کی آواز سن کر جسٹس ایل ناگیشور بری طرح جھلا اٹھے۔جسٹس راؤ جیسے ہی اپنا حکم سنانے لگے کسی ایک وکیل کے پیچھے سے بچے کے رونے کی آواز آنے لگی۔ اس کے بعد انہوں نے جھلاکر وکیل کو مائیک بند کرنے کو کہا۔ جسٹس راؤ نے وکیل سے کہا، ”کیا آپ اپنا مائیک میوٹ کر سکتے ہیں۔ ہمیں بچے کے رونے کی آواز آ رہی ہے اور فیصلہ پڑھنے میں دقت ہو رہی ہے“۔اس کے بعد وکیل نے اپنا مائیک بند کیا، پھر جسٹس راؤ نے اپنا فیصلہ سنایا۔

