لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ ووٹنگ ہر ملکی باشندے کا حق بھی ہے اور اس کا فریضہ بھی ہے جس کا پر عمل ہر حال میں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے ریاستی باشندوں کو نیشنل ووٹرس ڈے کی مبارک باد دینے کے ساتھ ہی سبھی سے سو فیصدی ووٹنگ کا عزم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے ووٹنگ کو جمہوری حق کے ساتھ ہی سبھی کے لئے ایک فریضہ بھی قرار دیا۔
اپنے ایکس ہینڈل پر یوگی نے لکھا’ سبھی معزز رائے دہندگان اور ریاستی باشندوں کو’نیشنل ووٹرس ڈے’ کی پرخلوص مبارک باد۔ پہلی بار ووٹر بنے سبھی نوجوان ساتھیوں کا استقبال، ووٹ ہمار فریضہ ہونے کے ساتھ ہی حق بھی ہے۔ آئیے اپنے جمہوریت کو مزید اشتراکی و مجبوط بنانے کے لئے سوفیصدی ووٹنگ کا عزم کریں۔
انہوں نے نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر نئے ووٹرس کے سلسلے میں کی گئی اپیل کو آگے بڑھاتے ہوئے سبھی سے نئے ووٹر کنونشن سے جڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے لکھا’ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے۔ میری آپ سبھی نئے ووٹروں سے پرخلوص درخواست ہے کہ زیادہ تعداد میں اس اہم کنونش سے جڑ کر وزیر اعظم جی کے نظریات کو سنیں اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔جئے ہند۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے ووٹر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو ووٹر بننے کے لئے رجسٹریشن کرانے کے ساتھ ہی اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کے لئے بھی ترغیب دیا۔

