وزیراعظم مودی کی مضبوط قوت ارادی نےآفت کو مواقع میں تبدیل کیا:نقوی

0

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ گجرات کے زلزلے سے لے کر کورونا وبا کو عام لوگوں کے لئے آفت بننے سے بچانا اور آفت کو مواقع میں تبدیل کرنا وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قوت ارادی اور پختہ عزم کا نتیجہ رہے ہیں۔
مسٹر نقوی نے بدھ کے روز اپنے بلاگ میں تحریر ایک مضمون میں کہا کہ منتخب حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا 20 سال کا گڈ گورننس کا سفر ’’کانٹوں کے تاج‘‘ سے کم نہیں تھا۔ مسٹر مودی نے ان 20 سالوں میں ریاست سے مرکز تک اقتدار کی راہداری سے ’پری کرما سنسکرتی‘ ختم کرکے ’محنت اور نتائج‘ کی صداقت دی۔ اقتدار اور سیاست کی راہداریوں میں دہائیوں سے جد و جہد کو ہمت سمجھنے والے، ’محنت اور نتائج‘ کے ورک کلچر کی وجہ سے حاشئے پر چلےگئے ہیں۔ اس ’’نتیجے کے منتر‘‘ نے اقتدار کے گلیاروں سے اقتدار کے دلالوں کو ’’چھو منتر‘‘کیا۔
انہوں نے کہا کہ 26 جنوری 2001 میں گجرات کے بھج، کچھ، بھروچ، انجار، گاندھی نگر، راجکوٹ وغیرہ میں آئے دنیا کی تاریخ کے خوفناک زلزلے، اس سے ہوئی تباہی کے مشکل چیلنج پر موثر کوششوں اور محنت کا نتیجہ اور اس طرح کے بحران اور چیلنج کے وقت اس لڑائی میں مصروف لوگوں کے ساتھ پہلی صف میں کھڑے ہوکر اس بات کا یقین اور احساس کرانا کہ اس چیلنج کے وقت فوج کے ساتھ فوجی کمانڈر کا اتنی ہی سنجیدگی، محنت اور مضوبطی سے میدان میں کھڑا رہنا مسٹر نریندر مودی کی خصوصیت رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here