وزیر اعلیٰ یوگی نے ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کے لئے مسلسل کوشش کرنے کی ہدایت دی

0

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کے لئے مسلسل کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کے لئے ضروری ہے کہ سبھی ٹیسٹنگ لیب اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے ٹیسٹنگ لیب کے سبھی طبی آلات کو فعال رکھنے اور تجربات میں انسانی وسائل کی مناسب فراہمی کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ کووڈ19 کے انفکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں میڈیکل اسکریننگ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 01 لاکھ سے زیادہ میڈیکل اسکریننگ ٹیمیں کورونا انفکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم کڑی ہیں۔ اس بندوبست کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔ میڈیکل اسکریننگ ٹیم کے ساتھ انفرا ریڈ تھرمامیٹر اورپلس آکسی میٹر کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ میڈیکل اسکریننگ ٹیم اور ایمبولینس سروس کے مابین بہتر ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کو ضرورت کے مطابق علاج ومعالجے میں سہولت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد سمیت پورے میرٹھ سرکل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اضلاع میں موثر حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے انفکشن کے پھیلاؤ پرکنٹرول اور علاج و معالجے کے نظام میں بہتری لانے کے لئے موثر کوشش کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔ پی اے سی سمیت سبھی تحفظاتی فورس کی بیرکوں میں سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موسم باراں کے مد نظرصاف صفائی کے لئے خصوصی کوشش کی جائے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں سینٹائزیشن کا کام مسلسل جاری رکھا جائے۔متعدی امراض کی روک تھام کے لئے سبھی طرح کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سبھی اضلاع میں کم از کم ایک کوارنٹین سینٹر اور ایک کمیونٹی کچن کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے خریف فصل کے لئے کاشتکاروں کوسبھی زرعی سرمایہ کاری کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا خاص خیال رکھاجائے کہ کسانوں کو کھاد ، بیج اور زرعی دفاعی کیمیکل کے سلسلے میں کوئی تکلیف نہ ہو۔ نہروں کو روسٹر کے مطابق چلایا جائے۔سبھی سرکاری ٹیوب ویلوں کو فعال رکھا جائے۔وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ گئو آشرموںمیں محفوظ گائیوںکے لئے سبھی ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ چیف ویٹرنری میڈیکل افسران کے ذریعہ گائیوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔کھر پکا -منھ پکا کی ٹیکا کاری کے لئے مویشی پروری کو بیدار کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here