ممبئی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے سب بری طرح متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 22,543نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد اتوار کی رات بڑھ کر 10.60لاکھ کے پار پہنچ گئی لیکن اس کے ساتھ ہی تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات کا اعدادو شمار 2.90لاکھ سے زیادہ ہوگیا۔
ریاست میں اس دوران نئے معاملا ت کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی اور اس دوران 11,549مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعدا د 7.40لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک10,60,308لوگ اس وبا کی زد میں آئے ہیں اورریکارڈ 416 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29,531ہوگئی ہے۔ ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7,40,061ہوگئی ہے۔

