نئی دہلی: سوراج انڈیا کے صدر یوگیندریادو نے لاک ڈاؤن میں گھرواپس لوٹ رہے مزدوروں سے سفر کا پورا کرایہ لئے جانے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے وقت حکومت مزدوروں کی مدد کر نے کے بجائے منافع کما رہی ہے۔مسٹر یادو نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کامزدوروں کے کرائے میں 85فیصد کی چھوٹ دینے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔ریلوے بھلے ہی کہہ رہا ہو کہ ٹکٹ کاؤنٹر پر ٹکٹ فروخت نہیں کئے جارہے ہیں،اور ایڈوانس پیمنٹ پر ٹکٹ دیئے جارہے ہیں۔اس کا براہ راست مطلب یہ ہوا کہ اگر ریاستی حکومت رقم کی ادائیگی نہیں کرتی ہے تو یہ رقم مزدوروں کی جیب سے جائے گی۔اسٹیشن سوشل ڈنٹنسنگ قائم رکھنے کے لئے کاونٹر پر ٹکٹ نہیں دیے جاسکتے لیکن کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفر میں 85فیصد رعایت دینے کی بات بھی ایک طرح کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ ریلوے عام دنوں میں بھی پیسنجر ٹکٹ پر 53فیصد کی رعایت دیتی رہی ہے۔اب چونکہ عام دنوں کی بہ نسبت مسافر کم ہیں،اس لیے اسے بڑھا کر 85فیصدی کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کرایے میں کوئی حقیقی رعایت نہیں ہے۔

