منیش سسودیا کی گرفتار کی مخالفت میں یوپی میں’عاپ’ کا مظاہرہ

0

لکھنؤ: دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیمات منیش سسودیا کی گرفتار کی مخالفت میں اترپردیش عام آدمی پارٹی(عاپ) نے پیر کو ریاست گیر مظاہر ہ کیا۔
سسودیا کی گرفتاری کی مخالفت کررہے عاپ ایم پی سنجے سنگھ ، وزیر گوپال رائے، ایم ایل اے رتوراج جھا، دنیش موہنیا، روہت مہرولیا، عادل خان سمیت کئی کاونسلروں اور کارکنوں کو پولیس نے فتح پور بیری تھانے سے حراست میں لے لیا۔
لکھنؤ میں سواستھ بھون چوراہے پر کثیر تعداد میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران پولیس سے دھکا ۔مکی بھی ہوئی۔ کارکنوں کو پولیس ایکو گارڈن لے گئی۔پارٹی میں اودھ ریجن کے صدر سورج پردھان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر تعلیم منیش سسودیا بے قصور ہیں اور عوام اس کا جواب ضرور دے گی۔ اس سے ہماری جدوجہد کو تقویب ملے گی۔ سسودیا کی گرفتاری تانا چاہی کی انتہا ہے۔ بی جے پی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے وصولوں اور اس کی بڑھتی مقبولیت سے کتنی خائف ہے۔
مظاہرے میں سربجیت سنگھ مکڑ، ونش راج دوبے، پریت پال سنگھ سلوجا، آلوک سنگھ، جانی، پنکج یادو سمیت کئی کارکنان موجود رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here