لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ منرل پروڈکشن کو بڑھانے کے لئے کانکنی کے نئے بلاکس کی نشاندہی کی جائے۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایم۔ سینڈ کا پروڈکشن میں اضافہ کیا جائے تاکہ ندیوں پر منفی ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جاسکے۔
محکمہ ارضیات اور کان کنی کے افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعلی محکمہ کے کاموں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ذریعہ بنائے گئے پرزنٹیشن کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہ اکہ این جی ٹی کے آرڈر پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست کی ندیوں کا وقت پر ڈریزنگ کرانے کا کام ہر حال میں پورا کیا جائے۔ اس سے سیلاب کے مسائل کا حل ہوونے کے ساتھ ہی ندیوں کو چینلائز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے زور دیا کہ ریاست میں اینٹ پروڈکشن کے لئے زرخیز زمین سے مٹی نکالنے کی جگہ متبادل ذرائع کی نشاندہی کی جائے اور اینٹ۔بھٹوں کو ا سکے لئے ترغیب دی جائے۔
وزیر اعلی نے چیف سکریٹری، انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر، ایڈیشنل چیف سکریٹری جنگلات، پرنسپل سکریٹری کانکنی اور دیگر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے دوران ریاست میں کان کنی کے لیز کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیاتی این او سی جلد فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کرے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ غیر قانونی کان کنی کو ہر صورت میں روکا جائے اور انٹیگریٹڈ مائننگ سرویلانس سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں کام کرنے والے 39 چیک گیٹس پر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریت، مورام، بولڈر سمیت دیگر معدنیات کی نقل و حمل کے دوران خصوصی نگرانی کی جائے۔ اوور لوڈنگ کو ہر صورت روکا جائے۔ اس کے ساتھ چیک گیٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ معدنیات کی قیمت بازار کی قیمت کے مطابق مقرر کریں۔ اس کے علاوہ بڑے بلاکس کی نیلامی کے لیے پالیسیوں میں ضروری تبدیلیاں کرنے کی بھی ہدایات دئیے۔
انہوں نے ریاست کے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے مستقبل میں ریت اور مورم کا متبادل فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ یوگی نے ریاست میں زیادہ سے زیادہ نئے اسٹوریج کو منظوری دینے کے عمل کو آسان بنانے کے سلسلے میں عہدیداروں کو ہدایت دی۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ریاست میں فاسفورائٹ، پوٹاش، آئرن، پلاٹینم گروپ، گولڈ میٹل، سلیمےنائٹ، ایڈالوسائٹ اور چونا پتھر کے 19 بلاکس نیلامی کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ مالی سال 2022-23 میں ریاست میں 6762 لاکھ کیوبک میٹر سیکنڈری معدنیات کی پیداوار ہوئی ہے جس سے 3367.26 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
Home ملکی خبریں National News منرل پروڈکشن کو بڑھانے کے لئے نئے کانکنی بلاک کی نشاندہی کریں:وزیراعلیٰ...

