ملک گیر تالا بندی کے دوران ریسرچ اسکالراپنے شعبوں میں نہ جائیں: اے ایم یو

0

علی گڑھ، 13؍اپریل(زمینی سچ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر عبد الحمید (آئی پی ایس) نے ایک نوٹس کے توسط سے یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں ریسرچ اسکالرز کے نگراں اور معاون نگراں حضرات سے کہا ہے کہ وہ کووِڈ 19- کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت اپنے ریسرچ اسکالرز کو ملک گیر تالا بندی کے دوران ہاسٹلوں اور علی گڑھ یا اس سے باہر واقع ان کے گھروں سے شعبوں میں یا تجربہ گاہوں میں نہ بلائیں، جب تک کہ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی۔نوٹس میں تمام رہائشی ہالوں کے پرووسٹوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہالوں میں کسی نئے طالب علم کو داخلہ نہ دیں کیونکہ اس سے ہالوں میں رہ رہے موجودہ طلبہ کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ نوٹس کے مطابق نئے طلبہ کو ہالوں میں داخل کرنا اس لیے خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ہال انتظامیہ کو ان کے حالیہ سفر یا کووِڈ19- کے شکار کسی مریض سے ان کی ملاقاتوں کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہوگی اور وہ ہال میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کی صحت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here