ملک میں کورونا کے 40 ہزار سے بھی کم کیسز ، شفایابی کی شرح 92.64 فیصد

0

نئی دہلی: گذشتہ کچھ دنوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19)کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے اور یہ 40 ہزار سے کم ہوچکے ہیں جبکہ وبا سے شفایابی کی شرح 92.64 فیصد ہوگئی ہے منگل کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 38،074 نئے کیسز اور 42،033 مریضوں کے شفایاب ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 448 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ مملک میں مجموعی طور پر اب تک 85.91 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 79.59 لاکھ صحتمند اور 1،27،059 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کے سبب فعال کیسز کی تعداد 44040 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5،05،265 رہ گئی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.64 ، اموات کی شرح 1.48 اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.88 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here