نئی دہلی: ملک میں جان لیوا عالمی وبا کوروناوائرس’کووڈ19‘ کے مجموعی کیسز ایک کروڑ سے زیادہ ہونے کے باوجوداس کی رفتار کم اور صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر تقریبا تین لاکھ رہ گئی ہے کورونا وائرس کی شرح کم ہونے سے نئے کیسز کی تعداد 30 ہزار یومیہ سے نیچے آچکی ہے ، جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔
اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26،624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،00،31،223 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 29،690 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 95.80 لاکھ ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا سے شفایابی کی شرح 95.51 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3407 سے کم ہوکر 3.05 لاکھ رہ گئے ہیں اور اس کی شرح 3.04 فیصد پر آگئی ہے۔ اسی عرصہ میں 341 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1،45،477 ہوگئی ہے اورہلاکت کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
Home ملکی خبریں National News ملک میں کورونا متاثرین کی تعدادایک کروڑ 31 ہزاراور ہلاکتیں 45۔1 لاکھ...

