اعظم گڑھ،28؍مارچ(محسن کمال): اس وقت جب کہ پورا ملک اور عوام ایک مہلک بیماری سے پریشان ہیں اور پورا ملک لاک ڈائون ہے ۔اس وقت سارا کاروبار اور کام بند ہے ۔جس کی وجہ سے غریب مزدور بھوکوں مرنے کے لئے مجبور ہیں ۔لیکن ان سب کے بیچ اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ ناگیندر پرساد سنگھ کی دریادلی دیکھتے ہی بنتی ہے ۔وہ ایک ایسے افسر ہیں جو صرف فرمان جاری کرنے میں یقین نہیں رکھتے بلکہ میدان میں اتر کر کام بھی کرتے ہیں۔
اعظم گڑھ کے دیہی علاقوں میں لاک ڈائون کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ بہت ہی مصیبتوں سے گزر رہا ہے ۔ان لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ خود ان میں کھانے کی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے یے غریب لوگ ضلع مجسٹریٹ کو دعائیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے۔
آج ضلع مجسٹریٹ نے کمہریا بازار کے مزدوروں اور پلہناں بازار میںبانسفور اور مسہر بستی کے لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کی۔ساتھ ہی ساتھ ضلع مجسٹریٹ نے ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو بھی یے حکم جاری کیا ہے کہ غریبوں اور مزدورں تک کھانے کی اشیاء پہنچانے میں لوگوں کی مدد کریں جس سے کوئی غریب بھوک کی وجہ سے نہ مرے۔
