کلکتہ :کورنا بحران میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کے ملازمین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے گزشتہ سال کے مقابلے بونس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک دن قبل ہی وزیرا عظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے 20لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی مالی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ممتا بنرجی نے بھی ریاستی حکومت کے ملازمین کو اچھی خبر سنائی ہی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت نے 400کروڑ روپے بونس پر خرچ کیا تھا مگر اس سال 4200کروڑ روپے خرچ کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہاکہ دس لاکھ ملازمین کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جن کی تنخواہ زیادہ ہیں انہیں بونس نہیں دیاجائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ جن کی تنخواہ 41ہزار روپے تک ہے۔انہیں درگا پوجا کے موقع پر 10ہزار روپے ایڈوانس تنخواہ دیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مسلم ورکروں کو عید کے موقع پر ایڈوانس دیا جائے گااور ہندو ورکروں کو دروگا پوجاکے موقع پر ایڈوانس دیا جائے گا۔

