نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں شور و غل کے درمیان پیر کو لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2021-22 پیش کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صبح ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جیسے ہی محترمہ سیتارمن کو مالی سال 2021-22 کے عام بجٹ پیش کرنے کے لئے پکارا تو ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔
اس سے قبل ، مرکزی کابینہ نے پیر کو عام بجٹ 2021 -22 کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2021-22 کی منظوری دی گئی۔ محترمہ سیتارمن نے مرکزی بجٹ کابینہ کے سامنے رکھا۔ اس سے قبل ، انہوں نے مالی سال 2021-22 کے جنرل بجٹ کی ڈیجیٹل کاپی صدر رام ناتھ کووند کو پیش کی اور جنرل بجٹ پیش کرنے کے لئے صدر سے منظوری حاصل کی۔

