فوجی کمانڈر مذاکرات:فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پراتفاق نہیں ہوسکا

0

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر گزشتہ چھ ماہ سے بھی زیادہ وقت سے چلے آرہے تعطل کوختم کرنے کے لئے ہند اورچین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان آٹھویں دور کی بات چیت میں بھی فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق نہیں ہوسکا فوجی کمانڈروں کے درمیان آٹھویں دور کی بات چیت ہندوستانی سرحدی علاقے چشول میں گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی لیکن تقریباً دس گھنٹوں تک چلے اس مذاکرات کاکوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا اور یہ طے پایا کہ فریقین کے درمیان جلد ہی دوبارہ بات چیت ہوگی۔
فوجی کمانڈروں کی بات چیت ختم ہونے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد وزارت دفاع نے اس بارے میں مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول پر تناؤ اور تعطل ختم کرنے کے لیے واضح نظریہ اور تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ دونوں کے درمیان فوجیوں کی واپسی کے سلسلے میں مثبت خیالات کا تبادلہ ہوا۔
اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں فریق دونوں ممالک کے رہنماوں کے مابین ہوئے اہم معاہدے کو سنجیدگی کے ساتھ عمل میں لائیں گے۔ وہ یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ محاذوں پر تعینات فوجی تحمل برتیں گے نیزغلط فہمی اور ناسمجھی سے اجتناب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here