عوام کی سنیں افسران:یوگی

0

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جنتا درشن میں ریاست کے الگ الگ حصوں سے آئے لوگوں کے مسائل کو سنا اور افسران کو فورا تصفیہ کی ہدایت دی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ اضلاع میں تعینات افسران لوگوں کی فریاد کو پوری سنجیدگی سے سنیں اور ان کی شکایت پر کاروائی یقینی بنائیں۔ جنتا درشن میں ریاست کے الگ الگ اضلاع سے آئے لوگوں نے وزیر اعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرایا۔ اس میں رائے بریلی، اناؤ،بہرائچ، سیتا پور کئی دیگر اضلاع کے لوگ شامل تھے۔ وزیر اعلی نے بھی پوری سنجیدگی سے ان کی باتوں کو سنایا اور افسران کو کاروائی کا حکم دیا۔
جنتا دشن میں پہنچے کئی لوگوں نے اپنے علاج کے سلسلے میں وزیر اعلی سے سرکاری مدد کی اپیل کی۔ یوگی نے بھی انہیں فورا راحت کے لئے تیقن دیا۔ وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جوزمین پر قبضے کے سلسلے میں اپنی فریاد لے کر پہنچے تھے۔ اس پر وزیر اعلی یوگی نے فوری کاروائی کی ہدایت دی۔ اسی طرح مجرمانہ واقعات کی شکایت پر بھی وزیر اعلی نے ڈی ایم کو معاملے کا نوٹس لینے اور کاروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
کچھ لوگوں نے تقرری سے متعلق مسائل کو وزیر اعلی سے شیئر کیا تو کچھ نےاضلاع میں اپنی شکایت پر افسران کے ذریعہ شنوائی نہ کئے جانے کی بات کہی۔ اس پر وزیر اعلی یوگی نے سخت لہجے میں کہا کہ سبھی اضلاع سے افسران لوگوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیں اور فورا کاروائی کریں۔ کچھ لوگوں ایسے بھی تھے جو اہل خانہ کے گم ہوجانے کی شکایت لے کر پہنچے تھے۔وزیر اعلی نے ایک ایک کر کے سب کی فریاد سنی۔سبھی افراد کو تیقن دیا کہ پریشان مت ہوئے ہر معاملے میں موثر کاروائی کی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here