لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں سکھ گروؤں سے متعلق سبھی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا۔
منگل کو سی ایم آواس پر منعقد خصوصی کیرتن پروگرام کے دوران یوگی نے گرو گرنتھ صاحب کا استقبال کیا۔ انہوں نے گرو گرنتھ صاحب کےسر۔ ماتھے پر رکھ کر وزیر اعلی رہائش گاہ میں ‘آسین’کرایا۔ اس موقع پر سی ایم آواس میں گرووانی، ارداس اور لنگر کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلی کو ریاست سے آئے سکھ نمائندوں کی جانب سے سروپا عطیہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ویر بال دیوس ہمیں سکھ گروؤں کی قربانی کو یاد دلالا تا ہے۔ گرو گوند سنگھ کے چاروں اولاد مذہب اور ملک کے تحفظ کے لئے ہنستے کھیلتے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔یہ تاریخ نوجوان نسل کت پہنچانی ہوگی۔ تاکہ وہ اپنے جانبازوں کے بارے میں جان سکیں۔ ریاست کے ہر ایک ڈویژن اور ضلع سطح پر ویر بالکوں کی تہنیت کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی ریاست میں سکھ گروؤں سے متعلق سبھی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی ترقی کے لئے کام کئے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ گرو گوند سنگھ نے اپنے چار چار بیٹے ملک و مذہب کے تحفظ کے لئے قربان کردئیے۔ جب گرو گوند سنگھ جی سے پوچھگ گیا کہ آپ کے چار بیٹے شہید ہوئے اس وقت ان کے منھ سے یہی نکلا تھا کہ چار ہوئے تو کیا ہوا۔ زندہ ہوئے ہزار، ایسے پروگرام نے کے تئیں اظہار تشکر کا موقع ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ جو قدریں صاحبزادوں کو ملیں اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ لادینیت کے سامنے جھکے نہیں۔ مذہب اور ملک کے لئے لڑتے لڑتے اپنے جانوں کی قربانی دے دی۔ ہر نوجوان اور بچے کو آج کا دن نئی تحریک دیتا ہے۔وزیرا علی نے لکھنؤ کے سکھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سبھی نے 2020 سے لگاتار اس بات کو اٹھایا کہ ہندوستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ قربانی دینے والے صاحب زادوں کو آخر کیوں بھلادیا گیا۔ جن صاحبزادوں کے بلیدان دیوس کو بال دیوس کی شکل میں منانا چاہئے اس کی جگہ کسی اور واقعہ کو بال دیوس سے جوڑ دیا گیا۔
وزیر اعلی نےکہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت اور تحریک سے دونوں صاحب زادوں بابا جوراور سنگھ اور بابا فتح سنگھ کے بلیدان دیوس کو آج پورا ملک ویر بال دیوس کی شکل میں منا رہا ہے۔یوگی نے کہا کہ سکھ گروؤں کی قربانی ذاتی یا کنبے کے لئے نہیں تھی بلکہ ان کی قربانی ملک اور مذہب کے لئے تھی۔ گروناننک بھکتی میں ڈوبے ہوئے ایک سنت تھے۔ بھکتی کا جاگرن کرتے تھے بے خوفی ان کا خاصہ تھی۔
سکھ گروؤں نے کبھی چین سے بیٹھ کر اپنے بارے میں نہیں سوچا۔ ملک کے الگ الگ علاقوں میں گروؤں کے ذریعہ کئی روایات شروع کی گئیں۔ کہیں لنگر کی روایت شروع ہوئی تو کہیں سرووروں کے ذریعہ سے نئی تحریک دی گئی۔ گرواجن دیو نے جہانگیر کے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ تو کشمیری پنڈتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف گرو تیغ بہادر نے خود کو قربان کردیا۔ دنیا میں اندر ہمیں ایسی سنہری تاریخ نہیں دیکھنے کو ملتی ہے کہ گرو گوند سنگھ جو ایک قربانی دینے والے باپ کے بیٹے ہیں اور اپنے چاروں بیٹوں کو بھی انہوں نے ملک اور مذہب کے لئے قربان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ گرو گرنتھ صاحب ہمیں محنت اور کوشش کے ساتھ ملک اور مذہب کے لیے سب کچھ قربان کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آج ویر بال دیوس کے موقع پر پورا ملک شامل ہو رہا ہے۔صاحبزادوں کی تاریخ ہمارے سکول کے بچوں کو ضرور بتانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس موقع پر ہر سال وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر گرووانی کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کے سکھ بھائیوں کے ساتھ مکالمہ بھی ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر شاگرد سکھ ہے، جو بھی گرو روایت سے جڑا ہے وہ سکھ ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کو صاحبزادوں کی بہادری، محنت اور نامساعد حالات میں بھی راستے سے نہ ہٹنے کی داستان سنانی ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔

