سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کرتے ہوئے اپنوں کے درمیان عید منائیں: ارشد مدنی

0
Maulana Arshad Madani

دیوبند: جمعیت علمائے ہند کے صدر اوردارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا ارشد مدنی نے اتوار کو پورے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے محکمہ صحت کے سوشل ڈسٹنسنگ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے عید اپنوں کے درمیان منائیں اور گھروں پر ہی نماز ادا کریں ساتھ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کریں۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی عبدالقاسم نعمانی پہلے ہی اس معاملے میں ادارے سے جاری فتوی کے پیش نظر ایسی اپیل کرچکے ہیں۔مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ آج ملک کے تمام مذہبی اور سماجی ادارے بھید بھاؤ سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پرمسلسل کام کررہے ہیں۔ یہی ہمارے ملک کی اصلی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ہنر مند اور مزدور طبقہ بے چارگی اور لاچاری کی حالت میں سڑکوں پر نکلا ہے۔ اگر رضاکارانہ تنظیمیں انہیں سہارا نہیں دیتیں تو کورونا وبا زیادہ بھیانک ثابت ہوسکتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ انسان کی پہچان اس کے کپڑوں سے نہیں بلکہ انسانیت اور بھائی چارے اور خدمات سے ہوتی ہے۔ یہی ہندوستان کی حقیقی روح بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here