ریاض، نئی دہلی: سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند آگیا ہے عید الفطرکل بروز 21 اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 20 اپریل رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔
دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بھی شوال المکرم میں بھی شوال کا چاند آگیا ہے عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
قبل ازیں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوئی ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔پیرامیٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
سب سے بڑے مسلمان آبادی والے ملک انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔
ماہر فلکیات کی جانب سے جمعہ کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کے بعد آسٹریلین فتوٰی کونسل نے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثناءپاکستانی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی۔
ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے حوالے سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا۔
یہ اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دارالحکومت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔

