امیٹھی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ کنبہ پروری اور ذات پات کی سیاست کرنے والی سابقہ حکومتوں کے پاس انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے لئے کوئی ویژن نہیں تھا جبکہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت کے معیاد کار میں سرماریہ کاروں کو بھروسہ ریاست میں بڑھا ہے۔
ترسنڈی واقع کوکاکولا کی نئی یونٹ کا افتتا ح کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی حکومتوں کے پاس صنعتی پالیسی کا کوئی ویژن نہیں تھا۔ وہی ذات پات و کنبہ پروری میں الجھی رہتی تھی۔ جو شخص ذات پات اور پریوارواد کے بارے میں سوچنے کے لئے زیادہ وقت لگتا ہو وہ سرماریہ کاری کے بارے میں کیسے سوچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اترپردیش کا اقتدار انہیں لوگوں کے ہاتھوں میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع امیٹھی میں وزیر اعظم کی ترغیب اور رہنمائی میں اس نئی سرمایہ کاری کے لئے مقامی ممبران پارلیمنٹ اور سرمایہ کاروں کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ بوٹلنگ پلانٹ ریاستی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا آغاز وزیر اعظم نے اتر پردیش میں ہم سب کو سرمایہ کاری، روزگار اور بہترین صنعتی ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اتر پردیش ملک کی سب سے بڑی آبادی والی ریاست ہے۔ ریاست کی جو ضرورتین ہوا کرتی تھیں سال 2017 سے پہلے خواب ہوا کرتے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش میں سرمایہ کاری کبھی یہاں کے لوگوں کے لیے ایک خیالی چیز تھی۔ 2017 میں ڈبل انجن والی حکومت کے آنے کے بعد سے، اتر پردیش سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سرمایہ کار 2017 سے پہلے یوپی میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے تھے۔ آج، حکومت نئی پالیسی کے دائرہ کار میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے تحفظ کی ضمانت دے رہی ہے۔
یوپی میں اب تک 38 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنا پڑیں۔ریاست کے اندر امن و امان اور سیکیورٹی کا بہتر ماحول فراہم کیا گیا۔ سی سی ایل ایم جی بوٹلنگ پلانٹ امیٹھی کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

