سائبر تھانوں کے ساتھ ایم او یو کریں تکنیکی ادارے:وزیراعلیٰ یوگی

0

گورکھپور:تکنیک کا استعمال ملک کی تعمیر اور عوامی بہبود میں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تکنیکی اداروں کو سائبر جرائم کی روک تھام کے لئے سائبر تھانوں کے ساتھ ایم او یو کے لئے آگے آنا چاہئے۔
مدن موہن مالویہ ٹیکنیکل یونیورسٹی میں 12کروڑ روپئے کے اخراجات سے تعمیرشدہ نئی انتظامی عمارت کے افتتاح کے موقع پر یوگی نے منگل کو کہا کہ آج کا وقت تکنیک ہے ۔ اس کا استعمال ملک کی تعمیر اور عوامی بہبود میں کیا جاسکتا ہے۔سال 2017 تک اترپردیش میں صرف دو سائبر تھانے تھے۔ آج ریاست کے ہر ضلع میں ایک ایک سائبر تھانہ ہے اور ہر ضلع میں سائبر ہیلپ ڈیسک ہے۔ ان سے سائبر جرائم پر لگام لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اور تکنیکی اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ تکنیکی معاونت کے لئے سائبر تھانوں کے ساتھ ایم او یو کریں۔ آج گورکھپور زون کی پولیس نے اس سمت میں تجرباتی پہل کرتے ہوئے مدن موہن مالویہ یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو کیا ہے۔
یوگی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ڈاٹا سنٹر اترپردیش میں ہے۔ ریاست کے تکنیکی اداروں کو خود کو اس سے جوڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے اترپردیش ایز آف ڈوئنگ بزنس میں 14ویں مقام پر تھا۔ ہماری حکومت نے سنگل ونڈو پورٹل’نویش متر’ کے ذریعہ سے اس میں اصلاحات کیں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کو بھی پابند کیا کہ وہ تکنیک کا بہتر استعمال کرتے ہوئے کئے گئے ریفارم کو زمین پر اتارے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج یوپی ملک میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں دوسرے مقام پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here