ریاستی وزراء اعلیٰ مزدور‌ شہریوں پر ترس کھائیں!

0

مفتی غلام رسول قاسمی
اس وقت جہاں دہلی ہریانہ چندی گڑھ اور یوپی کی سرحدوں پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں وہیں تلنگانہ و آندھراپردیش اور تملناڈ وغیرہ میں آبادی سے دور جنگلات میں بھی بیسیوں ہزار کار، لاری، ٹرالی کے علاوہ دیگر مسافرین بھی کسی آسمانی امداد کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق صرف نوئیڈا میں تقریباً پندرہ ہزار سے زائد یوپی بہار نیپال و دیگر ریاستوں کے مزدور کل رات سے کھڑے ہوئے ہیں، بہت سے وہ لوگ بھی ہیں جو تین دن کی طویل پیدل مسافت طے کرکے دہلی پہنچے ہیں، لیکن یوپی کے باڈر پر انھیں روک دیا گیا ہے، ان میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ ساتھ عورتیں، نوجوان اور ضعیف العمر افراد بھی ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو کسبِ معاش کی خاطر اپنی بیوی بچوں کے لیے اپنی ریاست سے نکل کر ترقی یافتہ شہروں میں جاکر مزدوری کرتے ہیں تاکہ اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی میسر ہو جائے، یہ مزدور طبقہ عام طور پر سستے ہوٹلوں اور بھیسی کے سہارے شہروں میں زندگی بسر کرتے ہیں، مگر جب سے یکلخت(جو کہ ایک طرح کا ظلم ہی ہے) لاک ڈاؤن لاگو کیا گیا ہے، اس دن سے ان کی زندگی پریشان کن مرحلے سے گزر رہی ہے، جن کمپنیوں، مِیلوں اور کارخانوں میں کام کرتے تھے وہ تمام کی تمام بند کرکے خالی کروا دی گئی ہیں، جن سستے بھیسی اور ہوٹلوں کے سہارے غریب جی رہے تھے وہ مقفل ہیں، سبھوں کی حالت ایسی کہ “نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن”، ایک دو دن تو کسی طرح شہروں میں رکے لیکن جب پریشانی بڑھنے لگی، کھانے پینے کو ترسنے اور بھوک سے تڑپنے لگے تو انجام سے بے خبر ان جفا کش مزدوروں نے اپنے وطن مالوف کی طرف پیدل ہی سفر کرنے کا عزم مصمم کر نکل کھڑے ہوئے، مختلف علاقوں و شہروں سے نکلنے کو تو نکل گئے گئے لیکن اب الگ الگ ریاستوں کی سرحدوں پر بھوکے پیاسے کھڑے ہیں کہ کسی طرح ہمیں اپنے وطن جانے دیا جائے، خبر یہ بھی ہے کہ ریاستی سرحدوں پر روکے گئے اکثر مزدوروں کے پاس آئی ڈی کارڈ ہے، نہ ہی آدھار کارڈ اور نہ ہی کسی طرح کا کوئی پروف کہ آئی ڈی دکھا کر آگے نکل سکیں، اس معنی کر بھی انتظامیہ کو سرحد سے آگے جانے کی اجازت دینے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف راجستھان بہار آسام، ہریانہ اور یوپی وغیرہ کے لاری ڈرائیور تلنگانہ و آندھراپردیش کے دور دراز جنگلات میں روک دئیے گئے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے انھیں بھی آگے جانے نہیں دیا جا رہا ہے، دور دور تک کوئی ہوٹل یا دھابہ کا نام و نشان بھی نہیں ہے، بچارے بھوکے پیاسے رکے ہوئے ہیں اور کسی کرشماتی امداد کے منتظر ہیں، المیہ یہ ہے کہ وہاں تک رفاہی و فلاحی تنظیموں کا پہنچنا بھی ذرا مشکل تو ہے لیکن ناممکن بالکل بھی نہیں ہے، عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ اکثر رفاہی تنظیمیں شہریوں سے چندہ،‌ و غلہ جات وغیرہ لیکر شہروں میں ہی تقسیم کرتی ہیں کیا ہی اچھا ہوتا کہ ہماری این جی اوز اس جانب بھی توجہ مرکوز کر لے، یہ داستان صرف تلنگانہ و اندھرا ہی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ملک کی بیشتر ریاستوں میں لاری ڈرائیورز کے علاوہ لاکھوں مسافرین راستے میں پھنسے ہوئے ہیں. دہلی وغیرہ کے بعض مسافرین پولیس کی زیادتی کی وجہ سے یہ تک کہتے نظر آ رہے ہیں کہ “سرکار اگر ہمیں اپنے وطن جانے نہیں دے رہی ہے تو ہمیں گولی ہی مار دے تاکہ قسطوں میں مارنے کے بجائے ایک بار میں ہی ہم ختم ہو جائیں! اس طرح ہمارے ساتھ مارپیٹ کرنے سے تو بہتر ہے کہ ہمیں شوٹ کر دے”!*
*میری تمام ریاستوں کے چیف منسٹرز‌ و اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ جہاں جہاں مسافرین راستے میں رکے اور پھنسے ہوئے ہیں ان سب کا فوراً چیک اپ کرکے ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچانے کا کام کرے، اور اگر ایک ریاست سے دوسری ریاست میں وائرس منتقل ہوجانے کا خدشہ ہو اور ان کا بھیجنا دیگر شہریوں کے لیے مضرت رساں ہو تو انھیں سمجھا بجھا کر تمام تر سہولیات کے ساتھ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک جگہ جگہ خالی پڑے سکولز و کالجز میں رہنے کی سہولت فراہم کرے! اس کے علاوہ بھی کوئی سبیل ہو تو فوراً عمل میں لائی جائے!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here