لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ وشوکرما دیوس پر وزیر اعظم کے ذریعہ ملک کو وقف کی گئی پی ایم وشوکرما اسکیم کے ذریعہ سے اس شعبے سے جڑے 18 روایتی کاریگروں جدید تکنیک اور ڈیزائن سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔
اس موقع پر ریاست کی راجدھانی میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج سنسار کے معمار بھگوان وشو کرما کی جینتی اور نئے ہندوستان کے شلپی وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن ہے۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ دیو یوگ سے ایک ہی تاریخ دونوں کے ساتھ جڑتی ہے۔ وزیر اعلی نے ریاستی باشندوں کو بھگوان وشوکرما جینتی کی مبارک باد دی اور وزیر اعظم کو یوم پیدائش کو مبارک باد دی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ 9سالوں میں ہم نے بدلتے ہندوستان کو دیکھا ہے۔ہندوستان اپنے 140 کروڑ شہریوں کی توقعات کا مظہر بن کر دنیا کی سپر پاور طاقت کی شکل میں ابھر رہا ہے۔ آج ہندوستان دنیا و پوری انسانیت کے لئے امید کی نئی کرن ہے۔ حال ہی میں منعقد جی۔20 سمٹ کے ذریعہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی طاقت کا احساس دنیا نے کیا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت کا لوہا آج دنیا مان رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے ذریعہ سے دست کاروں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے منوبل کو بڑھا کر خودکفیل ہندوستان کے تصور کو نئی اونچائی تک پہنچانے کا کام کیا جائے گا ۔یہ اسکیم روایتی دست کاروں اور کاریگروں کو نئی تکنیک اور نئی ڈیزائن کے ساتھ جوڑنے کے لئے شروع کی جارہی ہے۔

