رجنی کانت کی اکھلیش سے ملاقات

0

لکھنؤ:ساتھ فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم پی ڈمپل یادو، سابق کابینی وزیر راجندر چودھری بھی موجود رہے۔
اپنی فلم’جیلر‘ کے پرموشن کے سلسلے میں یہاں آئے رجنی کانت نے نیتاجی(ملائم سنگھ) کی یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلپوشی کی۔ انہوں نے کہا’نیتا جی میرے بہت اچھے دوست تھے۔ میں اپنے دوست سے ملنے آیا ہوں۔اکھلیش سے میری نو سال پہلے ممبئی میں ایک پروگرام میں ملاقات ہوئی تھی۔ اسی دن سے ہم دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال پہلے ایک شوٹنگ کے لئے لکھنؤ آئے تھے لیکن اس وقت اکھلیش سے ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔ ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا’جب دل ملتے ہیں تو لوگ مل جاتے ہیں۔ میسور میں انجینئرنگ کی پڑھائی کے دوران پردے پر رجنی کانت جی کو دیکھ کر جتنی خوشی ہوتی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔ نو سال پہلے ہم جب ذاتی طور سے ملے تھے تب سے ہماری دوستی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here